25 اگست 2021
رابطہ: ایمی کرسچنسن
فون: 021 3527 5000
فوری اجرا کیلئے
مارک اسٹرو نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا
مارک اسٹرو نے 21 اگست 2021 سے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ وہ امریکی سینیئر فارن سروس کے کیریئر میمبر ہیں اور حال ہی میں واشنگٹن ڈی سی میں گلوبل افیئرز بیورو میں انٹرنیشنل میڈیا کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری اور مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
اس سے پہلے وہ 2017-18 کے دوران شام کے شمال مشرقی علاقوں میں سیریا ٹرانزیشن اسسٹنس ریسپانس ٹیم کے ٹیم لیڈر تھے۔ اس کے علاوہ، مارک نے واشنگٹن میں ایگزیکیوٹو سیکریٹیریٹ اسٹاف پر اسٹرٹیجک کمیونیکیشنز کے ڈائریکٹر، اسسٹنٹ پریس سیکریٹری اور اس کے بعد نیشنل سیکیورٹی کاؤنسل میں ڈپٹی ترجمان کی حیثیت سے بھی کام کیا۔
قونصل جنرل مارک اسٹرو کا پاکستان میں دوسری مرتبہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں , اس سے قبل وہ 2011-12 میں اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانہ کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کویت سٹی (کویت)، بصرہ اور ال ہلال (عراق)، کابل (افغانستان)، اسلام آباد (پاکستان) اور ریئو ڈیجنیرو (برازیل) میں بھی اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔
قونصل جنرل مارک اسٹرو، فارن سروس میں شامل ہونے سے پہلے کئی روزنامچوں اور ہفتہ وار اخبارات اور جریدوں کے ساتھ ایک صحافی کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں جن میں فلاڈیلفیا انکوائرر بھی شامل ہے جہاں انہوں نے 2000 سے لیکر 2002 کے دوران ڈیلی بیٹ رپورٹر کی حیثیت سے کام کیا۔
مارک اسٹرو نے رینڈالف میکن کالج سے تاریخ اور سیاسیات میں بی اے اور کولمبیا یونیورسٹی گریجوئیٹ اسکول آف جرنلزم سے صحافت میں ایم ایس کی ڈگری حاصل کی ہے۔
###