مریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر کا دورہ کراچی: اہم ملاقاتوں میں سبز اتحاد فریم ورک، صحت اور جدید تعلیم بشمول دیگر شعبہ جات میں بھرپور تعاون کا

DCM Schofer participated in a “Green Shipping” roundtable discussion with Federal Minister of Maritime Affairs Syed Faisal Ali Subzwari.

کراچی (جون، 2023) – پاکستان میں امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر 31 مئی تا 3 جون سندھ کے دارالخلافہ کراچی کا دورہ کیا، جس کا مقصد امریکا- پاکستان "سبز اتحاد” فریم ورک سمیت پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کے شعبہ جات میں امریکا کے تعاون و عزم کو اجاگر کرنا تھا۔ اینڈریو شوفر کی سرکاری عہدیداران، ڈاکٹرز،  انسانی حقوق کے نمائندگان اور امریکی حکومت کی معاونت سے چلنے والے انگلش ورکس پروگرام کے طالب علموں کیساتھ ملاقاتیں دورے کے نمایاں پہلوؤں میں شامل ہیں۔

امریکا اور پاکستان کیجانب سے فریم ورک برائے "سبز اتحاد ” کے ذریعےمستقبل میں پیش آنیوالے ماحولیاتی و معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تیاریاں جاری ہیں۔ ڈی سی ایم اینڈریو شوفر نے ان ترجیحات کی حوصلہ افزائی  کیلئے پاکستان کے وزیر برائے بحری امور سید فیصل سبزواری،  حکومتی عہدیداران اور نجی شعبہ کے سربراہان کیساتھ گول میز مذاکرات میں شرکت کی، تاکہ پاکستان میں جہاز رانی کی ماحول دوست سرگرمیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے نئے طریقوں کی نشاندہی کی جاسکے۔ پاکستان میں جہاز رانی کی سرگرمیوں کے ذریعے گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کم کرنے سے نہ صرف ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی، بلکہ پاکستان کی شپنگ صنعت اور مجموعی معیشت کی طویل مدتی مسابقت میں بھی اضافہ ہوگا۔

امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر  نے ان 24طالب علموں اور اساتذہ سے ملاقات کی، جو امریکی حکومت کیجانب سے داؤد فاؤنڈیشن (TDF) کو جاری کردہ گرانٹ کے تحت موسم گرما میں امریکا جاکر ناسا کے خلائی مشن کا حصہ بنیں گے۔ ٹی ڈی ایف کو پسماندہ علاقوں کے اسکولوں میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجنیئرنگ اور میتھامیٹکس (STEM) کی تعلیم کے فروغ کیلئے کراچی میں امریکی قونصل خانہ کے فنڈز سے 250،000 ڈالرز کی گرانٹ جاری کی گئی۔ اس مالی اعانت کے ذریعے 50 اسکولوں کے 100 اساتذہ کو اسٹیم کی تعلیم پڑھانے سے متعلق تربیت دی گئی اور انہی اسکولوں کے 1200 طلباء کو اسٹیم تعلیم و کیریئر میں دلچسپی بڑھانے کیلئے میگنیفائی سائنس سینٹر کا دورہ کرایا گیا۔ اس تربیتی کورس میں حصہ لینے والے اسکولز کے درمیان اسٹیم مقابلہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں کامیاب ہونیوالے تین اسکولوں کے طلبہ کو اس موسم گرما میں امریکا جاکر ناسا کی خلائی کیمپ میں شرکت کرنے کا سونہری موقع فراہم کیا جائیگا۔

ڈی سی ایم اینڈریو شوفر نے کراچی میں امریکی حکومت کی اعانت سے انگلش ورکس پروگرام کی اختتامی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شعبہ تعلیم میں امریکا کے بھرپور تعاون کو اجاگر کیا۔ انگلش ورکس پروگرام کا مقصد معاشی طور پر کمزور اور پسماندہ علاقوں کے طلبہ کو انگریزی زبان اور اکیسویں صدی کی ملازمتوں کے حوالے سے مہارتیں سیکھنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔ تقریب میں 100 طلبہ کیجانب سے پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خوشی منائی گئی۔  اینڈریو شوفر نے اپنے کلمات میں 240 گھنٹوں پر محیط تربیتی کورس مکمل کرنیوالے طلبہ کو مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ پروگرام کے نتیجے میں نوجوانوں کے مختلف اور بااختیار گروپ ابھر کر آئیں گے، جو کہ اپنی صلاحیتوں میں اضافہ سے نہ صرف پاکستان کی خوشحالی، بلکہ اپنی بہتر زندگی کو تشکیل دینے میں کردار ادا کر سکیں گے۔

اینڈریو شوفر نے سندھ کی کمیشن برائے انسانی حقوق کے حکام اور  وزیر محنت کے ہمراہ مزدوروں کے حقوق پر ایک مباحثہ میں حصہ لیا، جہاں زراعت کے شعبہ میں مزدروں کے حقوق کی خلاف وزریوں، جبری مشقت اور خصوصی طور پر بچوں سے جبری مشقت  کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اینڈریو شوفر نے کام کیلئے غیرمحفوظ حالات اور استحصال کا شکار مزدوروں کی بحالی میں درپیش مسائل پر روشنی ڈالی، جبکہ مزدوروں کے حقوق کیلئے امریکی تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے سپلائی چین سے مزدوروں کا استحصال کرنے والوں کو ہٹانے پر زور دیا۔

امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر نے دورہ کراچی کے موقع پر کاروباری نمائندگان، سول سوسائٹی، میڈیا اور نجی شعبہ کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی، جس کے دوران سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کے استحکام، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے اور دونوں ممالک کے مابین عوامی سطح پر روابط بڑھانے کے ساتھ ساتھ دیگر امور  پر بھی غور کیا گیا۔