نیشنل پولیس اکیڈمی میں بہتر تربیتی سہولیات کا افتتاح

  اسلام آباد ( ۲۷ ِ نومبر ۲۰۱۸ ء )  – نیشنل پولیس اکیڈمی ( این پی اے)    نےآج منعقد ہونے والی ایک تقریب میں  جدید طرز کے ڈرائیونگ کے مماثل نظام ، نئے کلاس رومز اور اضافی حفاظتی نظام کا افتتا ح کیا۔ یہ سہولیات  پاکستان کے مایہ ناز    پولیس تربیتی ادارے کو   اپنی  تربیتی صلاحیت بڑھانے   کے ساتھ ساتھ موجودہ   اور مستقبل کی بہتر  پولیس قیادت  تیار کرنے  میں مدد فراہم کریں گی۔     مذکورہ  ترقیاتی سہولیات کا افتتاح اِس منصوبہ کی تکمیل کے موقع پر ہونے والی  تقریب  کے دوران کیا گیا جس میں  پولیس تربیتی مرکز کے  کمانڈنٹ محمد طاہر کے ساتھ امریکی سفارتخانہ کےانٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا ء انفورسمنٹ  افیئرز  شعبہ کے  ڈائریکٹر  جیسن ڈونوون اور دیگر مندوبین نے شرکت کی۔ ان جدید   سہولیات  کی فراہمی   امریکی حکومت کی  ۹ کروڑ ۲۰ لاکھ  روپے کی مالی معاونت سے  ممکن ہوئی ہے ۔

اس موقع پر اظہار ِ خیال  کرتے ہوئے  ڈائریکٹر ڈونوون  نے  امریکی سفارتخانہ اور پاکستان  کی پولیس کے  مابین  تعاون کی  طویل تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب امریکی سفارتخانہ  کی جانب سے   پولیس تربیتی مرکز اور عمومی سطح پر   قانون نافذ کرنے والے  تمام اداروں کے  ساتھ  مربوط   تعاون  کے سلسلہ میں اہم قدم ہے ۔  ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی طرح پاکستان میں بھی  لوگ اپنی  حفاظت  کی خاطر پولیس پر انحصار کرتے ہیں، اور  سلامتی کو یقینی بنانے اور خدمت  فراہم کرنے کے  اس  مشن کی تکمیل کے لیئے  وہ  پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔ ڈونوون نے  کہا کہ پولیس کی قیادت  کو اعلیٰ  تربیت فراہم کرنے  اور    خواتین کو پولیس فورس میں  شمولیت کے مواقع فراہم کرنے میں نیشنل پولیس اکیڈمی کا کردار   کلیدی حیثیت کا حامل   ہے ۔

واضع رہے کہ     امریکہ اور پاکستان کم وبیش چالیس سال سے، ملک بھر میں  عوام کی حفاظت اور پولیس کی صلاحیت   میں بہتری  کیلئے  مل جل کر کام کررہے ہیں ۔ امریکی محکمہ خارجہ کا    بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا ء انفورسمنٹ    (آئی این ایل)، جس نے مذکورہ منصوبہ  کے لیئے مالی امداد فراہم کی، در اصل ۹۰ سے   سے زائد ممالک میں جرائم اور بدعنوانی کے خاتمے،  منشیات کے دھندے کے سدباب، پولیس  اداروں کی بہتری اور منصفانہ اور شفاف عدالتی نظام کی ترویج پر کام کررہاہے۔   آئی این ایل کے بارے میں مزید جاننے کے لیے  درج ذیل ویب سائیٹ ملاحظہ کریں:

http://www.state.gov/j/inl/

####