وزیر خارجہ اینتونی جے بلنکن کا بیان

۱۴ اگست ۲۰۲۱ء

پاکستان کا یومِ آزادی

ریاستہائے متحدہ امریکہ کی حُکومت کی جانب سے میں پاکستان کے لوگوں کے لیے اُن کے یومِ آزادی کے موقع پرنیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

گزشتہ سات دہائیوں سے زائد امریکہ اور پاکستان نے باہمی اشتراک کے ساتھ مل جُل کر کام کیا ہے۔ گزشتہ سال کے دوران ہم نے صحت جیسے کلیدی اہمیت کے حامل شعبوں میں اپنے تعاون کو وسعت دی ہے ،جہاں  امریکہ کوویکس کے تحت پچپن لاکھ موڈرنا ویکسین انسانی زندگیوں کے تحفظ اور کووڈ۔۱۹وباء کے خاتمہ کے لیے فراہم  کر رہا ہے۔ اُس کے ساتھ ساتھ ہم افغان امن عمل میں پیشرفت، معاشی تعلقات کی مضبوطی اور ماحولیاتی تبدیلی کے بحران  سے نمٹنے کے لیے بھی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جیسا کہ ہم جنوبی ایشیا میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حُصول کے مواقع کی تلاش میں مصروف عمل ہیں، میں آنے والے سالوں میں اپنے باہمی تعلقات کی مضبوطی کا خواہاں ہوں۔

###