ترجمان امریکی دفتر خارجہ
واشنگٹن ڈی سی
بیس ستمبر دو ہزار سولہ
واشنگٹن میں سیکرٹری جان کیری اور پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات کے بعددفتر
خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے امریکہ اورپاکستان کے
دیرینہ تعلقات اور انہیں ’ یو ایس پاکستان سٹریٹجک ڈائیلاگ ‘ کی بنیاد پر مزید مضبوط کرنے پر بات چیت
کی۔
سیکرٹری کیری نے گزشتہ تین سالوں میں پاکستان میں اقتصادی استحکام لانے پر وزیراعظم نواز شریف
کی تعریف کی اور ساتھ ہی ماحول کو بہتر کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔
پرتشدد انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے
سیکرٹری خارجہ نے زور دیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو کسی بھی طرح کی دہشتگردی کے لیے استعمال
نہ ہونے دے۔
دونوں رہنماؤں نے افغانستان سمیت دوسرے علاقائی موضاعات پر بھی بات کی۔ وزیراعظم نواز شریف
اور سیکرٹری کیری نے کشمیر میں تشدد کی حالیہ لہر خاص طور پر ایک آرمی بیس پر حملے پر تشویش
کااظہار کیا اور فریقین پر زور دیا کہ وہ تناؤ کم کرنے کی کوشش کریں۔
سیکرٹری کیری نے نیوکلیئر اسلحہ پروگرام میں احتیاط برتنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے چالیس سال سے
افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان اور اس کی عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق
کا احترام ہمیشہ معتبر رہنا چاہیے۔