وزیر خارجہ پومپئو کی پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

دفتر خارجہ کی ترجمان ہیدا نوئرٹ کے مطابق:

وزیر خارجہ پومپئو نے گزشتہ روز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں 5 ستمبر کو اسلام آباد میں باہمی دلچسپی کے متعدد دوطرفہ اور علاقائی امور پر ہونے والی اپنی بات چیت کو آگے بڑھایا۔ وزیرخارجہ پومپئو نے پاکستانی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنےکا منتظر ہے۔

وزیر خارجہ نے مشترکہ ترجیحات پر پیش شرفت کے لیے امریکہ اور پاکستان کے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بات چیت کی اور تسلیم کیا گیا کہ دوطرفہ تعاون دونوں فریقین کے لیے فائدہ مند اور جنوبی ایشیا میں استحکام کا ایک عنصر ہے۔ وزیر خارجہ پومپئو نے خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ ہدف کی اہمیت نمایاں کی۔ خاص طور پر وزیر خارجہ نے افغانستان میں مزاکراتی تصفیہ ممکن بنانے میں پاکستان کے ممکنہ اہم کردار پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے اتفاق کیا کہ افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کا جذبہ موجود ہے اور افغان طالبان کو بات چیت کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

وزیر خارجہ پومپئو اور پاکستانی وزیر خارجہ میں ان امور اور دیگر معاملات پر باہم رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق پایا گیا اور مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے تعمیری بات چیت جاری رکھنے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔