پاکستانی انگلش ایکسیس اساتذہ اور طالبعلموں کی امریکی اعانت سے انگریزی سیکھنے کی تربیتی نشست میں شرکت

اسلام آباد   (    ۷                 ِاگست      ۲۰۱۸ء )  ۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے  انگلش  ایکسیس پروگرام کے   ۸۰ سے زائد اساتذہ اور الومنائی ارکان  نے   ۷                 ِاگست کو  امریکی حکومت کی جانب سے انگریزی زبان کی  تعلیم کے فروغ کے سلسلہ میں ہونے والے دس روزہ تربیتی  کورس  مکمل کیا۔  اس ورکشاپ میں  اساتذہ کو  بول چال  پر مبنی سبق تیار کرنے،   کلاس روم  کے شرکا ء  کی تعلیمی سرگرمی میں شرکت بڑھانے  اور طالبعلموں کو انگریزی زبان پر عبور حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے   ضروری  مہارتوں  کی تربیت فراہم کی گئی۔

ایکسیس پروگرام اسکول   کے اوقات کے بعد   ۱۳ سے ۱۶ سال عمر کے طالبعلموں کو   دو سالہ انگریزی زبان  اور قائدانہ  صلاحیتوں کو نکھارنے کا  پروگرام ہے ۔ پاکستان میں اس کے آغازسے اب تک ،  ۱۴،۰۰۰  طالبعلم اس  پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔

امریکی  قائم مقام نائب سفیر کیتھرین کروکارٹ نے  ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تربیتی نشست میں شریک تدریسی عملے  کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان  خوش قسمت  ملک ہے  جہاں اتنے ذہین اساتذہ میسر ہیں، جن کی یہ  متاثر کُن کوششیں ذہنی افق وسیع کریں گی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو جِلا بخشیں گی جو پاکستان میں مستقبل کے پیشہ ور ماہرین کے لئے سود مند ثابت ہوں گی۔

ان پروگراموں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے   ریلو پاکستان کا فیس بک پیج یا ملاحظہ کیجئے :

https://pk.usembassy.gov/