Flag

An official website of the United States government

پاکستانی مِڈ وائف نیہا منکانی امریکی مشن کی جانب سے ۲۰۲۳ء کے لیے ‘جرات مند خاتون’ نامزد
کی طرف سے
2 منٹ پڑھیں
مارچ 20, 2023

اسلام آباد (۲۰ مارچ ۲۰۲۳ء)- امریکی مشن پاکستان کے نائب سفیر  اینڈریو شوفر نےآج یہاں خواتین کی تاریخ کے مہینے  کے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب میں  پاکستانی مِڈ وائف نیہا منکانی کو یو ایس مشن پاکستان کی طرف سے ۲۰۲۳ء کے لیے جرات مند خاتون نامزد کیا ہے۔

منکانی نے ،جو امریکی حکومت کے فلبرائٹ پروگرام کی ایک سابقہ طالبعلم رہی ہیں ، ۲۰۱۹ء میں ایک “ماما بےبی فنڈ” قائم کیا جس کا مقصد اُن نئی ماؤں کو مدد فراہم کرنا ہےجو قبل اور بعد از ولادت ہونے والی نگہداشت پر اٹھنے والے اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہیں ہوتیں۔ گزشتہ سال کے اواخر میں انہوں نے اور اُن کی ٹیم نے بہادری کے ساتھ سندھ میں حاملہ خواتین اور نو زائیدہ بچوں کو مدد فراہم کرنی شروع کی۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی خیمہ بستیوں کا دورہ کیا اور زچہ و بچہ کو پیدائش کے محفوظ عمل کے لیے سہولیات فراہم کیں۔

ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر نے کہا کہ نیہا نے راہنمائی، جرات اور بہادری کی ایک مثال قائم کی ہے اور ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہمارے فلبرائٹ پروگرام کی ایک سابقہ طالبہ نے اپنے ملک کے لیے اس قدر گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیہا منکانی نے کہا  کہ انہوں نے کراچی کے ساحلی جزیروں سے لے کر سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے بے گھر افراد سے لے کر ماحولیاتی تغیر کا شکار ہونے والی  تمام آبادیوں میں کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور پیچیدہ ہنگامی صورتحال خواتین اور بچوں کو مختلف طریقوں سے متاثر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ ہونے، زچگی کے دوران یا نوزائیدہ بچے کی پیدائش اور  نقل مکانی، صحت کا ایک جدوجہد کرنے والا نظام، خوراک کا عدم تحفظ اور اپنی کمیونٹی سے دور ہونے کے حالات کا تصور کریں تو  ماما بےبی فنڈ اور اس کے پروگراموں کی اہمیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

نیہا منکانی نے کہا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو مدد فراہم کرنے اور اس حوالے سے درپیش انسانی ضرورتوں کے بارے میں مسلسل آگاہی پیدا کرنے پر   امریکی سفارتخانہ کی شکر گزار ہیں ۔

یو ایس مشن پاکستان کا ۲۰۲۳ء  وومن آف کریج ایوارڈ، تعلیم  اور صحت سے لے کر معاشی طور پر بااختیار بنانے تک کے تمام شعبوں میں پاکستان میں خواتین اور لڑکیوں کی مدد کرنے کے لیے امریکہ کی جانب سے کی جانے والی وسیع کوششوں میں سے ایک ہے۔ پاکستان کے ساتھ امریکہ کی شراکت داری اور مدد کے بارے میں مزید جاننے کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائٹس ملاحظہ فرمائیں:

https://pk.usembassy.gov/

https://www.usaid.gov/pakistan