اسلام آباد (۲۴ ِاکتوبر، ۲۰۱۶ء) __ امریکہ کےمعاون وزیر خارجہ برائے عالمی انسداد منشیات اور نفاذ قانون ولیم براؤن فیلڈ نے بین الاقومی جرائم کے خاتمے میں تعاون کو فروغ دینے،خواتین پر تشدد کی روک تھام اور اس پر ردعمل ظاہر کرنے کیلئے ایک نیا پروگرام شروع کرنے اور اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر قانون کے شعبے میں تعاون بڑھانے اوراس میں اصلاح کیلئے اکتوبر ۲۰ تا ۲۲ پاکستان کا دورہ کیا۔ انھوں نےدورہ پاکستان کے دوران جن اجلاسوں میں شرکت کی، جو بیانات دیئے اور یہاں ان کی بذات خود موجودگی پاکستان میں انصاف تک رسائی کو فروغ دینے اور سلامتی کے شعبے میں اصلاح کیلئے امریکی عزم کی غماز ہیں۔
معاون وزیر خارجہ براؤن فیلڈ ۲۰ اکتوبر کو اسلام آباد آئے اور یہاں انھوں نے خواتین کیلئے اقوام متحدہ کے ۳۵ کروڑ ڈالر مالیت کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس منصوبے کیلئے محکمہ خارجہ کے شعبہ نفاذ قانون برائے انسداد منشیات (آئی این ایل)نے اعانت فراہم کی تھی۔ اس منصوبے کا مقصد بلوچستان، پنجاب اور سندھ میں عورتوں کو زیادہ تحفظ ، خدمات اور اعانت فراہم کرکے ان کی انصاف تک رسائی کو بہتر بناناہے۔ یہ منصوبہ پاکستان میں عورتوں پر تشدد کے حوالے سے شعور بھی بیدار کرتا رہے گا، جس کے واقعات ملک کے بہت سے علاقوں میں رونما ہوتے رہتے ہیں۔
معاون وزیر خارجہ نے نفاذ قانون، بارڈر سیکورٹی اور انسداد منشیات کیلئے کاوشوں اور تعاون کے حوالے سےامریکی اعانت پر بات چیت کرنے کی غرض سے اسلام آبادمیں وزارت داخلہ کے سیکرٹری عارف احمد خان اور انسداد منشیات ڈویژن کے وفاقی سیکرٹری اعجاز خان سے ملاقات کی۔
معاون وزیر خارجہ براؤن فیلڈبعد ازاں لاہور گئے اور وہاں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق احمد سکھیرا سے ملاقاتیں کیں ۔ انھوں نے نفاذ قانون کی تربیت اور اصلاح کے علاوہ انسداد منشیات کیلئے اعانت اور تعاون پر بھی بات چیت کی۔
آئی این ایل اورمعاون وزیر خارجہ براؤن فیلڈکے بارےمیں مزید جاننے کیلئےاس ای میل پر رابطہ کریں :
یا
یا آئی این ایل کافیس بک اور ٹویٹرایڈریس استعمال کریں، جو درج ذیل ہے:
Twitter via @StateINL
###