پاکستان کے یوم آزادی پر وزیر خارجہ ٹلرسن کا پیغام

 

ریاستہائے متحدہ امریکہ کی حکومت کی جانب سے میں پاکستانی عوام کو ان کے 70ویں یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

امریکی صدر ٹرومین نے ۱۴ اگست، ۱۹۴۷ ءکو گورنر جنرل محمد علی جناح کے نام  اپنے پیغام میں امریکہ کی طرف سے مضبوط دوستی اور خیرسگالی کے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے  کہا تھا کہ امریکی عوام آپ کے ملک کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ کی توقع رکھتے ہیں۔ گزشتہ سات عشروں کے دوران  امریکہ اور پاکستان کے تعلقات جمہوریت، استحکام و سلامتی اور پاکستان اور خطے میں معاشی ترقی کے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر استوار رہے ہیں۔

آج امریکہ ،پاکستان کے یوم آزادی اور دونوں ملکوں کے  ستر سالہ تعلقات کے حوالے سے  پاکستانی  عوام کی خوشیوں میں شریک ہے اور ہم آنے والے ماہ و سال میں بھی اکٹھے چلتے رہیں گے۔

امریکی دفتر خارجہ

دفتر برائے ترجمان