پاکستان یو ایس الومنائی نیٹ ورک کی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

(R) A group photo of the Pakistani alumni with Assistant Secretary of State Marie Royce and American Embassy Chargé d’Affaires John Hoover.

اسلام آباد (  ۱۳ ِ   جولائی ۲۰۱۸ )     امریکی حکومت  کے مختلف تبادلہ پروگراموں  سے مستفید ہونے والے  ۲۰۰  سے زیادہ پاکستانیوں نے  آج   پاکستان-یو ایس الومنائی نیٹ ورک ( پی یو اے این ) انٹرنیشنل کانفرنس  کی افتتاحی میں شرکت کی۔ ۱۵ ِ جولائی تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں روادری اور سماجی شمولیت   جیسی مشترکہ اقدار کو فروغ د یتے ہوئے   ثقافتی صنعتوں، ذاتی کاروبار کی شروعات اور بین الاقوامی تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔

واشنگٹن سے دورے پر آئی ہوئی نائب وزیر خارجہ  برائے تعلیمی اور ثقافتی امور  میری رائیس نےامریکی ناظم الامور جان ہوور  کے ساتھ اس  تقریب  میں شرکت کی، جبکہ  ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے  کا اعزاز حاصل کرنے والے   پہلے پاکستانی نذیر صابر، انسانی حقوق کے  کارکن رمیش جے پال  اور  فنکار ہ شیما کرمانی  سمیت سینکڑوں   سابقہ طالبعلم بھی  ان کے ساتھ  موجود تھےاور   تمام شرکاء نے  مشترکہ پاک امریکی اہداف کے حصول میں   تبادلہ پروگراموں اور عوامی روابط کی اہمیت پرگفتگو کی۔

اس موقع پر نائب وزیر خارجہ رائیس نے  پاکستان کی مقامی اقتصادی  ترقی اور بین الاقوامی  تجارت کے فروغ کے لیے کانفرنس کے مقصد پر بات چیت کی۔  انہوں نے کہا کہ آپ میں  بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ پاکستانی مصنوعات کی سب سے بڑی منڈی  امریکہ ہے،  اس سال   دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت  کا حجم  ۶۶۳  ِ ارب روپے  سے زیادہ رہا۔  نائب وزیر خارجہ رائیس نے کہا کہ  سیاحت اور ثقافتی صنعت کی مدد ہو یا  ذاتی کاروبار اور فنی تعلیم کی ترقی، امریکہ اور پاکستان کے مابین  تمام شعبوں میں ان  سارے تعلقات کا فائدہ دونوں ملکوں کو ہی ہوگا۔

ناظم الامور جان ہوور نے کہا کہ  پاکستان۔ یوایس المنائی نیٹ ورک  کا کوئی ثانی نہیں، اس برادری کے  پچیس ہزار افراد  کے پاس حیران کُن  توانائی ہے۔  انکے پاس وہ سارے  وسائل، علم اور عزم وا رادہ ہے  جس سے وہ پاکستان اور  جنوبی ایشیا کے مستقبل کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ ناظم الامور نے   پی یو اے این  کی جانب سے  سترنگ گیلری اور نقطہ اسٹوڈیوز  کے تعاون سے   مقامی ہوٹل میں ابھرتے ہوئے  پاکستانی   مصوروں اور  امریکی  اعانت سے تبادلہ پروگراموں  سے مستفید ہونے والے نامور پاکستانیوں کے فن پاروں کی نمائش  میں بھی شرکت کی۔