پریس سیکریٹری کا بیان
وہائیٹ ہاؤس
دفتر، پریس سیکریٹری
آج صبح صدر اباما نے وہائیٹ ہاؤس کے رہائیشی حصّے سے فون پر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتحابات میں اُنکی کامیابی پر مبارک باد دی۔ صدر نے سیکریٹری کلنٹن کو بهی فون کرکے ان سے ملک بهر میں ایک بهرپور انتخابی مہم چلانے پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
صدر بدهہ کے روز وہائیٹ ہاؤس سے ایک بیان جاری کریں گے جس میں انتحابات کے نتائیج کے علاوہ اُن اقدامات پر بهی بات کرینگے جن کی مدد سے ایک سخت مقابلے کے انتخابی دور کے بعد ملک کو متحد کرنے میں مدد ملے گی۔
صدر اباما نے نئے منتخب صدر کو جمعرات 10 نومبر کے دن وہائیٹ ہاؤس میں ملاقات کے لئے مدعو کیا ہے۔ اِس ملاقات میں وہ منتخب صدر کو اقتدار کی منتقلی کے اُس طریقے سے آگاہ کریں گے جس پر اُن کی ٹیم قریب ایک سال سے کام کررہی تهی۔ اِس سال کے آغاز میں ہی صدر اباما نے اقتدار کی سُبک منتقلی کو اپنی اہم ترین ترجیحات کے طور پر ظاہر کیا تها اور منتحب صدر سے ملاقات اِس مقصد کا پہلا قدم ہے۔