ڈپٹی چیف آف مشن اور قونصل جنرل کا مو ئن جو دڑو کا دورہ

کراچی:  ڈپٹی چیف آف مشن جوناتھن پریٹ نے آج ایک غیر معمولی انسانی اہمیت کے حامل عالمی ورثے موئن جو دڑو کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ قونصل جنرل گریس شیلٹن اوراس جگہ کے نگران مسٹر ظہیر الدین شر تھے۔

"میرے لیے اس دورے کا سب سے دلچسپ حصّہ موئن جو دڑو کے پانچ ہزار سال قدیم کالج کو دیکھنا تھا۔ موئن جو دڑو کے لوگ واضع طور پر تعلیم پر یقین رکھتے تھے، تعلیم تک رسائی ہی آج بھی کسی  بھی معاشرے کی ترقی کی کنجی ہے۔ آج سندھ میں ایک بڑی تعداد میں شانادر کالج اور یونی ورسٹیاں موجود ہیں جو پاکستان کے مستقبل کے راہ نماؤں کو تعلیم فرا ہم کر رہی ہیں”۔ جوناتھن پریٹ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے ظالمانہ حملوں کے تنا ظر میں ایک متحد رکھنے والی قوت کے طورپر پاکستان کے تاریخی اور ثقافتی شعور کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

علاقے میں دورے کے دوران جوناتھن پریٹ، ڈاکٹرفتح چانڈیو، ڈائیریکٹر کوئسٹ یونی ورسٹی (QUEST) اور وہاں کے طا لبعلموں سے بھی ملے۔ ساتھ ہی ان کی ملا قات مسز شازیہ منظر، سیکریٹری جنرل گومی بائی جوہارمل لیڈیز کلب اور کلب ممبرز، سکھر کی کاروباری کمیونٹی کے ارکان اور سکھر کے مئیر ارسلان شیخ سے بھی ہوئی ۔ پاکستان میں امریکی حکومت کی معاونت سے چلنے والے پروگراموں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے: pk.usembassy.gov