کراچی میں امریکا کے نائب مندوب برائے تجارت کی جانب سے پاکستان اور امریکا کے تجارتی نمائندگان میں تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مذاکرات کیئے گئے

کراچی، 9 مارچ، 2022: کراچی میں دورے کے موقع پر جنوبی و وسطی ایشیا کیلیئے امریکا کے نائب مندوب (AUSTR) کرسٹوفر ولسن اور امریکن بزنس کونسل، پاکستان بزنس کونسل اور پاکستان کے مالیاتی، ٹیکسٹائل اور زراعت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے نمائندگان کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے۔ ان مذاکرات کے اہتمام اور نظامت کے فرائض امریکی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے انجام دیئے گئے۔

صنعت، تجارت اور کاروبار سے تعلق رکھنے والے نمائندگان سے ملاقاتوں میں وفود نے امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس موقعے پر آسٹر ولسن کا کہنا تھا کہ ” امریکا اور پاکستان کو  تجارتی تعلقات بڑھانے کے حوالے سے لیئے گئے اقدامات پر فخر ہے،  ہمارا یہ دوره بھی امریکا-پاکستان میں فروغ پانے والے تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے  ایک اہم موقعہ ہے۔

مذاکرات کے مختلف ادوار میں امریکی وفد نے کہا کہ امریکا  اپنے پاکستانی شراکتداروں کے ساتھ ملکر سرمائیکاری اور تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔ آسٹر ولسن نے پاکستانی اداروں کو اپنے آپریشنز میں ماحولیاتی پائیداری بڑھانے اقدامات لینے پر مبارکباد پیش کی، علاوہ ازیں انہوں نے پاکستان کی معیشت میں اداروں کی بھرپور شمولیت اور خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

پاکستان کی سویابین اور ٹیکسٹائل صنعت کے نمائندگان سے ملاقاتوں میں آسٹر ولسن نے امریکا-پاکستان تعلقات کو فروغ دینے کے مواقع اور چیلینجز کیساتھ سرمائیکاری اور تجارت کے حوالے سے آسٹر کے مقاصد  پر روشنی ڈالی۔