Flag

An official website of the United States government

کراچی میں امریکن مشن کی جانب سے انگلش لینگویج ایجوکیشن کے نئے رجحانات پر نمائش: پاک-امریکہ تعلقات کو مضبوط بنا
کی طرف سے
2 منٹ پڑھیں
دسمبر 12, 2022

 

کراچی (دسمبر12، 2022): پاکستان میں امریکی مشن کی جانب سے انگریزی زبان کی تعلیم اور تربیت کے سلسلے میں تین روزہ اوپن (OPEN) انگلش لینگویج نمائش 2022 کا انعقاد کیا گیا۔ گرینچ یونیورسٹی کراچی میں منعقدہ اس نمائش میں شرکت کے لیے پہنچنے والے یونیورسٹی کے 700 سے زائد اساتذہ، پیشہ ور افراد اور طلبہ کو پاکستان میں امریکی مشن کی جانب سے استقبال کیا گیا۔  “انگریزی زبان کی تعلیم میں جدید ٹیکنالوجی” کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں سندھ اور بلوچستان کے انگریزی اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ نمائش میں ورکشاپس، پریزنٹیشنز اورSTEAM (اسٹیم: سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹ اور ریاضی)، تعلیم، کھیلوں کی سرگرمیاں، مینجمنٹ سسٹم کی آن لائن تربیت، آن لائن اور آف لائن اسیسمنٹ سے متعلق موضوعات پر مباحث کا انعقاد کیا گیا۔ انگریزی زبان سیکھنے والے کلاس روم کو عالمی کلاس روم میں تبدیل کرنے کے لیے کمپیوٹر اور موبائل ٹیکنالوجی کے آلات کا استعمال کرنیکی تربیت بھی اس کا حصہ تھی۔

امریکی سفارتخانہ اسلام آباد میں مقررنائب قونصلر برائے شعبہ پبلک ڈپلومیسی جیکلین ڈیلی نے نمائش میں افتتاحی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “یہ کانفرنس پاکستانی اساتذہ و طلبہ کو انگریزی کی تعلیم و تدریس میں جدید معلومات و تربیت حاصل کرنیکا غیرمعمولی موقعہ فراہم کرتی ہے۔  امریکا اور پاکستان کے درمیان عوامی سطح پر استوار تعلقات دیرپا دوستی کے بنیادی پہلوؤں میں شمار ہوتے ہیں، جبکہ شعبہ انگریزی زبان کی تربیت و تعلیم میں اشتراک کو عوامی تعلقات کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ ”

اوپن انگلش لینگویج نمائش 2022 میں اساتذہ اور طلبہ کیلئے 60 سے زائد نشستوں کا اہتمام کیا گیا، جو انگریزی زبان سیکھنے کے جدید طریقوں سے متعلق ورکشاپ، تقاریر اور اجتماعی مباحث پر مشتمل تھے۔ اوپن پروگرام پاس کرنے والی 60 سے زائد خواتین اور امریکی مشن کے مقررین نے طلبہ کیساتھ ملکر سرگرمیاں کیں، جبکہ نمائش میں حاصل ہونیوالی مہارت و تجربات کا بھی تبادلہ گیا کیا۔

کراچی میں قائم مقام امریکی قونصل جنرل لیئم اوفلینیگن کے خطاب سے یہ نمائش اختتام پذیر ہوئی۔ قائم مقام قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ، “امریکی حکومت معلومات و تجربات کے تبادلے سے پاکستان کیساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ اوپن انگلش لینگویج ان پروگراموں میں سے ایک ہے، جن کی توجہ انگریزی سے وابسطہ پاکستانی اساتذہ و طلبہ کی صلاحیتوں کو  بڑھانے پر مرکوز ہے۔ اس نمائش میں 700 سے زائد افراد کا مستفید ہونا ہمار لیئے باعث خوشی ہے، جن میں پاکستان کی سرکاری و نجی اداروں سے وابسطہ پالیسی ساز، وکلا، ماہرین، سربراہان، اساتذہ اور طلبہ شامل ہیں۔”

امریکی مشن کے انگریزی کی تعلیم و تدریس کے پروگراموں سے ہر سال ہزاروں پاکستانی اساتذہ اور طلبہ مستفید ہوتے ہیں، جبکہ ان پروگراموں کے ذریعے معاشی ترقی و استعداد بڑھانے کے کئی مواقع بھی فراہم کیئے جاتے ہیں۔ انگریزی سے متعلق علاقائی دفتر کے بارے میں مزید معلومات کیلئے درج لنک پر جائیں۔  https://pk.usembassy.gov/education-culture/relopakistan/