کراچی، 21 مئی، 2022: امریکی ڈپٹی قونصل جنرل (سی جی) میٹ فیرینس نے مشہور پاکستانی کھلاڑیوں اور طلباء کیساتھ کراچی کے ساحل سمندر سی ویوکو آلودگی سے پاک رکھنے والی مہم میں حصہ لیا، جس میں امریکی حکومت کے مالی تعاون سے چلنے والے انگلش لینگئیج پرگرام کے سابقہ طلباء بھی شامل تھے۔ اس ایوینٹ میں پاکستان کے مشہور کھلاڑیوں بشمول، حاجرہ خان، اسد شفیق، جویریہ خان، فیصل اقبال، سکندر بخت، معین خان اور اعظم خان نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس تقریب میں "کھیل براءِ ماحولیات” کے موضوع سے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے حوالے سے چار ماہ پر مبنی کھیلوں کی سفارتکاری مہم بھی اختتام پذیر ہوگئی۔
ڈپٹی قونصل جنرل فیرینس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” ممتاز پاکستانی ایتھلیٹس اور طلباء کیساتھ ماحولیاتی تحفظ و کھیلوں کی سفارتکاری کرنا ہمارے لیئے باعث فخر ہے۔آلودگی سے پاک و صحتمند سمندر ماحولیاتی استحکام کی بنیادی اساس ہیں۔۔۔ ہم پر یہ لازم ہے کہ ہم پوری صلاحیت سے ہر وہ چیز کریں، جس کے ذریعے سمندروں اور ان کی نباتات و حیاتیات پر ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کیا جائے۔ ہر شخص ساحلوں سے کوڑہ ہٹاکر سمندری جنگلات و حیاتیات کے تحفظ میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
ممتاز پاکستانی کرکیٹر اسد شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم سب کو ملکر ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات و خطرات کو کم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔ ہم ساحل سمندر کی صفائی جیسی بہت سی سرگرمیاں بھی شروع کرسکتے ہیں، تاکہ سمندری ماحولیات کو محفوظ بنایا جا سکے۔ امریکی قونصلیت جنرل کی جانب سے اس اہم مسئلے کو اجاگر کرنا قابل تعریف عمل ہے اور ماحولیاتی تحفظ کو اجاگر کرنے کیلئے کھیلوں کی مہم چلانے پر انہیں مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں۔”
"اسپورٹس فار کلائیمیٹ” کے عنوان سے چار ماہ کی مہم میں کرکٹ، ساکر، اسکواش اور ہاکی کے کھلاڑیو ں کا نمایاں کردار رہا، جنہوں نے کراچی میں امریکی قونصلیٹ کیساتھ ان چیزوں کی پذیرائی میں ہاتھ ملایا، جو پاکستان میں ہر شخص کر سکتا ہے او ر جن سے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
ساحل سمندر کی صفائی میں حصہ لینے والے نوجوانوں میں طلبا ء اور امریکی مالی معاونت سے چلنے والے انگلش ایکسیس مائکرو اسکالرشپ اینڈ دی انگلش ورکس پروگرام پاس کرنے والے طلباء شامل تھے، دو سالہ انگلش ایکسیس مائیکرو اسکالرشپ پروگرام میں معاشی طور پر کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے 13 سے 16 سال کے طلباء کو کوچنگ اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے انگریزی زبان میں مہارت مہیا کی جاتی ہے۔
علاوہ ازیں 17 سے 25 سالا نوجوانوں کو انگریزی زبان سیکھنے اور مہارتوں کو بڑھانے کیلئے 6 ماہ کا ورچوئل پرگرام بھی مہیا کرتا ہے۔ آجکل کراچی، حیدرآباد، سکھر اور خیرپور میں انگلش ورکس پروگرام فعال ہے، جہاں پسماندہ علاقوں کے طلبا کو تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔ طلباء انگریزی زبان اور جدید کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے متعلق مہارتوں پر عبور حاصل کرنے کیلئے مجموعی طور پر 240 گھنٹے سے زیادہ وقت میں تربیت حاصل کرتے ہیں۔
امریکا میں انگلش لینگئیج پروگرام کی آفیس سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے وزٹ کریں https://americanenglish.state.gov/ اور اسپورٹس فار کلائیمیٹ کی وڈیوز دیکھنے کیلئے https://youtube.com/playlist?list=PLf_vyTUOt7_fRCJwYAeB9NoFsLSgkhlAW پر کلک کریں۔