اسلام آباد (۱۶ ِمئی ، ۲۰۱۷ ء)__ دو درجن سے زیادہ پاکستانی پولیس افسران نے گذشتہ ہفتے چھ ہفتے پر محیط ہنگامی طبی امداد کی تربیت کا کورس مکمل کیا۔ اِن میں سے آٹھ افسران نے بطور ماسٹر ٹرینر دو ہفتے کا اضافی کورس بھی کیا ۔ جکارتہ سینٹر برائے نفاذ قانون و تعاون میں منعقدہ تربیت میں افسران کو زندگی بچانے کی طبی تربیت فراہم کی گئی، پولیس افسران عام طور پرہنگامی حالات اور جائے حادثہ پر پہنچنے والے اولین اہلکار ہوتے ہیں ۔ امریکی سفارتخانے کے شعبہ برائے بین لاقوامی انسداد منشیات و نفاذ قانون (آئی این ایل )کی اعانت سے ہو نیوالی اس تربیت میں پاکستان بھر سے پولیس کے سات محکموں کےافسران نے حصہ لیا۔
تربیت میں شریک پاکستانی افسران نے سیکھی گئی مہارتوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور ایک آفیسر نے کہا کہ مجھے اب یہ اعتما د ہے کہ میں کسی بھی ہنگامی طبی حالت میں لوگوں کی زندگیوں کو بچا سکتا ہوں ۔ تربیت میں شریک تمام افسران کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اسناد بھی دی گئیں۔ ماسٹر ٹرینیر کی تربیت حاصل کرنے والے افسران واپسی پر قانون نافذ کرنے والے اپنے اپنے اداروں میں اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی یہ تربیت فراہم کر سکیں گے۔
شعبہ برائے بین لاقوامی انسداد منشیات و نفاذ قانون کی اعانت سے ہو نیوالی اس تربیت کا انعقاد پاکستانی پولیس کی جانب سے ہنگامی طبی امداد کی بنیادی تربیت کی درخواست کے جواب میں کیا گیا۔ اس موقع پر آئی این ایل کی ڈائر یکٹر کیٹی سٹانا نے کہا کہ آئی این ایل کے پاکستانی اداروں کے ساتھ کام کا مقصد یہ ہے کہ پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازمین موثر طریقے سے عوام کی خدمت کر سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس تربیت سے پاکستانی افسران زندگی بچانے کی مہارت حاصل کر سکیں گے،بالخصوص اُن دیہی علاقوں میں جہاں پولیس سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچتی ہے۔
شعبہ برائے بین لاقوامی انسداد منشیات و نفاذ قانون ۹۰ سے زائد ممالک میں کام کر رہا ہے اور ان ممالک کو جرائم، بدعنوانی، اورمنشیات سے پاک کرنے ، پولیس کے محکموں میں اصلاح، اور صاف وشفاف احتساب کیلئے قوانین اور عدالتی نظام کو فروغ دینے کیلئے تعاون کرتا ہے۔ آئی این ایل کے بارے میں مزید جاننے کیلئے مندجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
http://www.state.gov/j/inl/
###