کراچي: امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی امداد (USAID) بچوں میں ٹائیفائڈ کے خلاف سندھ حکومت کی مہم میں ڈھائی لاکھ سرنجیں فراہم کرکے تعاون کررہا ہے۔
سندھ کے محکمہ صحت نے دواؤں کے خلاف مزاحمت والے ٹائیفائڈ کے شکار بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر یو ایس ایڈ سے تعاون کی درخواست کی۔ یو ایس ایڈ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سرنجیں حیدرآباد سندھ کے علاقوں لطیف آباد اور قاسم آباد میں دواؤں کے خلاف مزاحمت والے ٹائیفائڈ کی وبا کے خلاف ڈھائی لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے میں مدد دیں گی۔
یوایس ایڈ کے قائم مقام ڈپٹی مشن ڈائریکٹر برائے سندھ و بلوچستان اوگیل اوڈو کا کہنا تھا کہ ’’حکومت سندھ کی انسداد ٹائیفائڈ مہم میں ہمارا تعاون ہماری مضبوط شراکت کا عکاس ہے۔ یو ایس ایڈ سندھ حکومت کی صحت عامہ کے لیے نتائج پر مبنی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
امریکی حکومت یو ایس ایڈ کے ذریعے 5 سال سے سندھ حکومت کی مدد کررہی ہے تاکہ صحت کی بنیادی سہولتوں تک رسائی کے ذریعے بچوں کی زندگیاں بچائی جاسکیں۔
یو ایس ایڈ اپنے آغاز سے ہی لوگوں کی زندگیاں بچانے، خاندان اور برادریوں کو مضبوط کرنے اور صحت مند افرادی قوت تشکیل دینے کے لیے حکومت پاکستان سے تعاون کررہا ہے۔ صرف گزشتہ 5 سال میں یوایس ایڈ نے پاکستان میں 94 لاکھ خواتین اور بچوں کو زچہ و بچہ اور تولیدی صحت کی جان بچانے والی طبی سہولتیں فراہم کی ہے۔ نتائج پر مبنی طبی سہولتوں کے لیے 50 ہزار افراد کو تربیت دی گئی ہے اور خواتین کی خاندانی منصوبہ بندی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان حکومت کی مدد کی ہے۔
پاکستان میں یو ایس ایڈ کے مزید پروگراموں کے بارے میں جاننے کے لیے یہ ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے۔ www.usaid.gov/Pakistan
رابطہ: گریگ مک ایلوین
فون نمبر: 35275000-021
برائے فوری اجرا