یو ایس ایڈ کا صنفی مساوات کاپروگرام پاکستانی خواتین کو تعلیم کے ذریعے با اختیار بناتا ہے

image001-2اسلا م آباد (۸ دسمبر، ۲۰۱۶ء) __ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے آج امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ ) کے صنفی مساوات پروگرام سے جس کا مقصد جنس کی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کے حوالے سے سالانہ سولہ روزہ مہم کو منانا ہے خطاب کیا۔اسلام آباد کلب میں منعقدہ اس تقریب میں طلبہ، ترقیاتی کاموں کے کارکنان، ماہرین تعلیم اور پاکستان بھر سے اہم حکومتی نمائندوں نے شرکت کی تاکہ کہانیوں، تقاریر اور تھیٹر کے ذریعے صنفی مساوات کو فروغ دیا جا سکے۔

سفیر ڈیوڈ ہیل نے اس مہم کے موضوع "گھر میں امن سے دنیا میں امن تک: تعلیم کو سب کے لئے محفوظ بنائیں” پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم غربت کے خاتمے ، معیار زندگی میں بہتری، صحت اور تحفظ سے متعلق خطرات میں کمی کیلئے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر بشمول پاکستان میں بہت سی لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم تک محفوظ رسائی حاصل نہیں ہے۔ انہوں نےکہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پاکستانی حکومت نے لڑکیوں کی تعلیم کو ترقیاتی پروگرام کا اہم جز وقرار دیا ہے۔

dsc_0691صنفی مساوات پروگرام کے نفاذ میں شراکت کار عورت فاؤنڈیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر نعیم مرزا نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پروگرام کے تحت جنسی بنیادوں پر تشدد کے متاثرین کی قانون اعانت کے علاوہ ہنگامی بنیادوں پر رہائش کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے شرکا ء کو پروگرام کے ذریعے تعلیمی مواقع اور ملازمت کیلئے تربیتی پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا جس کی بدولت پاکستان بھر میں خواتین نے اپنے تعلیمی اہداف کو حاصل کیا بلکہ ایسے شعبوں میں نام کمایا جیسے انفارمیشن ٹیکنالوجی جن میں روایتی طور پر مردوں کو بالادستی حاصل تھی۔

پروگرام کی خاص بات لاہور سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی جانب سے سولہ روزہ سرگرمی مہم کی مناسبت سے تھیٹر شو تھا۔صنفی مساوات پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے افراد نے اپنے تجربات پر تبادلہ خیال کیا جن میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ

زونیا کنول نے کہا کہ میری تحقیق کا موضوع خواتین کی بااختیار بنانے میں حائل سماجی واقتصادی رکاوٹیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ صنفی مساوات پروگرام کے تحت سکالر شپ کاحصول مجھے تحقیق اور تعلیم کی تکمیل میں اعانت فراہم کریگا۔

صنفی مساوات پروگرام خواتین کو گھر، کام کی جگہوں اور معاشرے میں حاصل حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے۔ یہ پروگرام خواتین کو انصاف اور انسانی حقوق تک رسائی میں معاونت اور جنسی بنیادوں پر تشدد کے خاتمے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

مزید جاننے کیلئےدرج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے۔

www.usaid.gov/pakistan