۲۶ پاکستانی اساتذہ کی امریکہ میں تبادلہ پروگرام مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی

اسلام آباد   (    ۱۶ ِ جولائی ۲۰۱۸ ء )  امریکی سفارتخانہ کے  علاقائی دفتر برائے فروغ انگریزی زبان نے امریکہ میں  چھ ہفتے کے دورانیہ پر مبنی ٹیچنگ ایکسلینس اینڈ اچیومینٹ (ٹی اِی اے) پروگرام  مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس  آنے والے انگریزی زبان کے چھبیس اساتذہ کے اعزاز میں تقریب  منعقد کی ۔

ٹی ای اے پروگرام  ثانوی  تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو انکے  مضمون میں مہارتیں  بہتر بنانے، تدریسی   صلاحیتوں  میں اضافہ کرنے    اور  امریکی اساتذہ  اورطالبعلموں کے ساتھ ملنے جلنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

اس موقع پر  امریکی سفارتخانہ کی علاقائی افسر برائے فروغ انگریزی زبان   ماریہ سنارسکی نے پاکستان واپس آنے والے الومنائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان  کو نصیحت کی کہ وہ امریکہ میں قیام کے دوران    تعلیم کے بارے میں طور طریقوں کے بارے میں  سمجھ بوجھ اور وہاں  حاصل کئے گئے   تجربات  اپنے ملک کے  طول و عرض  تک پہنچا ئیں   کیونکہ انکی آپ بیتیاں تبادلہ سرگرمیوں کی اہمیت اُجاگر کرتی ہیں اور دیگر افراد کی بھی حوصلہ افزائی کرتی ہیں کہ اس نوعیت کے مواقع کیلئے درخواست دیں۔

تقریب کے دوران کے پی سے تعلق رکھنے والے الومنائی راج نے  امریکہ میں اپنے تجربہ کےبارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ای اے پروگرام نے   کلاس روم   میں ممکنہ   سرگرمیوں کے  بارے میں انکے  خیالات  تبدیل کر دیے ہیں۔

ٹی ای اے پروگرام کے شرکاء کا  ایک دوسرا  وفد بھی آج امریکہ کے لئے روانہ ہوا۔

ان پروگراموں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے   ریلو پاکستان کا فیس بک پیج یا ملاحظہ کیجئے :

https://pk.usembassy.gov/