امریکی حکومت کے زیر انتظام 200پاکستانی طلبا کیلیے انگریزی کی تربیت

حیدرآباد ۔ امریکی حکومت کے زیر انتظام جاری انگلش ایکسز مائیکرو اسکالرشپ پروگرام (ACCESS)کے تحت انگریزی کی تربیت مکمل کر نے والے200 طلبا کیلیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی قونصل خانے کراچی کے ثقافتی اتاشی اے جے جیگلسکی  اور امریکی سفارت کار بریامیتھیوزنے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل خانے کراچی کے ثقافتی اتاشی اے جے جیگلسکی نے کہاکہ امریکی حکومت پاکستانی نوجوانوں کوانگریزی کی تربیت فراہم کر کے بے انتہا خوشی محسوس کر رہی ہے۔ اے جے جیگلسکی کا کہنا تھا کہ انگریزی کی صلاحیتیں حاصل کر کے یہ طلبا اپنا بہتر مستقبل یقینی بنا سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہےاسی لیے امریکی حکومت کی کوشش ہے کہ ان نوجوانوں کو ایسی صلاحیتیں دی جائیں جن کو استعمال کرکے وہ اپنےخاندان اور ملک کی خدمت کر سکیں۔

پاکستان میں جاری ACCESSپروگرام کے تحت کم آمدنی والے علاقوں سے تعلق رکھنے والے13سے17سال کی عمر کےپانچ ہزارسے زائد پاکستانی طلبا کو انگریزی کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔یہ طلبا معمول کی کلاسوں کے بعد اور گرمیوں کی تعطیلات میں اپنی انگریزی کی صلاحیتوں کو بہتر بناتے ہیں ۔کورس کی کوئی فیس نہیں جبکہ کتابیںکاپیاں اور اسکول بیگ مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔2004میں شروع ہونے والے اس منصوبے سے 85ملکوں میں ایک لاکھ سے زائد طلبا فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

###