پاکستان میں امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانوں میں فضا کےمعیار کا تازہ ترین اشاریہ

امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانوں کے  احاطہ میں نصب   ایئر کوالٹی مانیٹر  ہوا میں پیدا ہونے والے   ذرات کی پیمائش کرتے ہیں ( اس پیمانہ کو  عام طور پر پی ایم دو اعشاریہ  پانچ بھی کہتے ہیں کیونکہ ان کا قطر     دو اعشاریہ پانچ مائکرون  سے کم یا    اس کے  برابرہے ہوتا  ہے ) ۔ واضح رہے کہ اِس نوعیت  کے کسی بھی ایک  ماحولیاتی نگرانی  مرکز سے  وصول ہونے والے اعداد و شمار سے پورے شہر کی فضائی صورتحال کا نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا  لہٰذا   امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانوں کے  ایئر کوالٹی انڈیکس  اور  اُسی شہر  کے دیگر علاقوں میں  نصب    فضائی  آلودگی   کی  پیمائش کے  ذرائع سے    حاصل ہونے والے اعداد و شمار   مختلف ہو سکتے ہیں ۔

 

پاکستان  میں موجود امریکی سفارتخانہ  اور قونصل خانوں   میں قائم فضائی معیار کے نگرانی مراکز سے حاصل ہونے والے  اعداد وشمار کو  امریکی ادارہ برائے تحفظ ماحولیات  کے "ناؤ  کاسٹ”   الگورتھم   کے ذریعہ قابل  عمل معلومات میں   تبدیل  کیا جاتا ہے۔  ریا ضی کا یہ  طریقہ    استعمال کرتے ہوئے غیر تجزیہ شدہ ” پی ایم دو اعشاریہ پانچ ” ریڈنگز کو  ایئر کوالٹی انڈیکس ( اے کیو آئی) یعنی فضائی معیار کے اشاریہ میں منتقل کیا جاتا  ہے   جس کے بعد یہ معلوما ت   صحت کی دیکھ بھال   کے بارے میں فیصلہ  سازی  میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔  مذکورہ اشاریہ    کی پیمائش  تین سے بارہ گھنٹے کے دورانیہ میں   ہوا میں  آلودگی والے ذرات کی   مقدار کی تبدیلی   کو مَدِ نظر رکھتے ہوئے   کی جاتی ہے۔

 

” پی ایم دو اعشاریہ پانچ”  امریکی ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کی جانب سے تسلیم کردہ معیاری  پیمانہ ہے اور  ہمیں  مقررہ امریکی معیاری پیمانہ  سے  موازنہ میں مدد فراہم کرتا ہے۔ پی ایم  دو اعشاریہ پانچ  یا فضا کے معیار کے بارے میں عمومی طور پر مزید معلومات کے لیے   امریکی ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کی ویب سائیٹ ملاحظہ کیجئے۔ پاکستان میں   امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانے   فضائی آلودگی کا باعث بننے والے دیگر     مضر ذرات  کے بارے میں معلومات جمع نہیں کرتے  [  مثال کے طو ر پر  گرد و غبار (پی ایم ۱۰ )، اوزون (او تھری)، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (این او ٹو) ، سلفر ڈائی آکسائیڈ (ایس او ٹو) اور کاربن مونو آکسائیڈ ( سی او)۔]

اگر امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانوں  کے پیمانہ  پر  منفی ۹۹۹ کی ریڈنگ ظاہر ہو تو  براہ مہربانی اس کو نظر انداز کردیں کیوں کہ یہ   ظاہر کرتی ہے کہ اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔

فضائی معیار  اشاریہ  برائے تشویش صحت  کی سطح  شماریاتی وزن تشریح
بہتر صفر سے پچاس ہوا کا معیار  قابل اطمینان تصور کیا جاتا ہے اور فضائی آلودگی   سے  متاثر ہونے کے  خطرات کم یا بالکل نہیں ہوتے ہیں
درمیانہ ۵۱ سے ۱۰۰ ہوا کا معیار قابل  قبول ہے لیکن  ہوا میں شامل بعض آلودگی  والے ذرات  ان لوگوں کی کچھ تعداد کی صحت کے لیے باعث تشویش ہے جو کہ فضائی آلودگی سے   جلد متاثر ہوتے ہیں
حساس طبع فراد کے لیئے    مضر ۱۰۱ سے ۱۵۰ حساس صحت والے افراد، صحت پر اثرات محسوس کر سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ عام لوگوں پر اثر نہیں پڑے گا
صحت کے لیئے مضر ۱۵۱ سے ۲۰۰ سب لوگ اس  صوتحال کی وجہ سے طبیعت  پر اثرات محسوس کر سکتے ہیں، حساس طبیعت والے لوگ زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں
شدید مضر ۲۰۱ سے ۳۰۰ ہنگامی صورتحال کا انتباہ۔ ساری آبادی کے متاثر ہونے کے  قوی  امکانات  موجود ہوتے ہیں
خطرناک ۳۰۱ سے ۵۰۰ صحت کا انتباہ:  تما م تر افراد  کو   زیادہ سنگین  اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے