قائم مقام امریکی سفیر پال ڈبلیو جونزنےاپنے دو روزہ دورہ لاہور میں صوبہ پنجاب کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوے امریکہ – پاکستان شراکت کی قدروقیمت کا اعادہ کیا-
قائم مقام امریکی سفیر جونز نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی- کاروباری افراد سے ملاقات میں انہوں نے صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارےمیں تبادلہ خیال کیا- علاوہ ازیں سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کـی-
ایمبیسڈر جونز کی مصروفیات میں سے ایک وفاقی تحقیقاتی ادارے کے علاقائی دفتر کا افتتاح انجام دینا تھا. اس محکمہ کی عمارت کی تعمیر کے لیے مالی معاونت امریکی محکمہ خارجہ کے بین الاقوامی ادارہ برائےانسداد منشیات و امور نفاذ قانون نے فراہم کی تھی-
"اہمیت کا حامل پنجاب پاکستانیوں کی کثیرالجہت قابلیت اور ان کی صلاحیت اور جرات کا غماز ہے،” انہوں نے کہا- "پاکستان کی کامیابی کا دارومدار اسکی نوجوان نسل کی غیر معمولی صلاحیتوں اور ہنرمندی کو آج اور آنے والے کل کی لیبر مارکیٹ کی ضروریات کے لیے بروئےکار لانے میں ہے- اس ہدف کے حصول اور ایک خوشحال، پرامن اور مستحکم مستقبل کے لیے حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ کام کرنے کے لیے امریکہ پرعزم ہے-”
تاریخ اور ثقافت سے مالا مال لاہور کا تجربہ حاصل کرنے کے لیے ایمبیسڈر جونزاور انکی اہلیہ کیتھرین جونز نےشاہی قلعے اور2006 میں امریکی مالی معاونت سے بحال عالمگیری گیٹ کا دورہ کیا-
قائم مقام امریکی سفیر کے پاکستان میں سفر اور امریکی مشن پاکستان کے پروگراموں کے بارے میں جاننے کے لیے، اس لنک پر کلک کیجیے https://pk.usembassy.gov