کراچی۔ پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے نامور پاکستانی سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب نے رنگ،مذہب اور زبان سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مشن کوآگے بڑھایا۔ڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کو ان کی بے مثال سماجی خدمت کیلیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کے انتقال سے ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو کبھی پرُ نہیں کیا جا سکے گا۔مشکل کی اس گھڑی میں امریکی حکومت اور عوام ایدھی صاحب کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں
