سفیرپال جونز کا عید مبارکباد پیغام میں صحت عامہ کیلیے امریکہ-پاکستان تعاون میں اضافہ پر اظہار مُسّرت  

اسلام آباد –پاکستان میں مُتعین امریکی سفارتی مشن کے سماجی رابطہ ذرائع پر جاری کردہ وڈیو پیغام میں سفیر پال جونز نے عید الفطر کا تہوار منانے والے پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں متعین امریکی سفارتی مشن کی جانب سے وہ تمام پاکستانیوں کو ماہ رمضان المبارک کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہم ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے رمضان کے مہینہ میں روزے رکھے اور دوسروں کی مدد کی اور ہم عید الفطر کی مزید خوشیوں کے منتظر ہیں۔

اس موقع پر سفیر جونز نے ساٹھ لاکھ ڈالر کی نئی امریکی امداد کا اعلان بھی کیا جو کہ ہسپتالوں میں نازک مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے عملہ کی تربیت میں توسیع، حفظان صحت مراکز میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور وائرس سے شدید متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر پاکستانیوں کے علاج کے لیے چوتھے موبائل لیب کی فراہمی کے لیے بروئے کار لائی جائے گی۔ کرونا وائرس کے سَدِبابکے لیے پاکستان کو ترجیحی ملک قرار دینے کے بعد سے لیکر اب تک امریکی حکومت دو کروڑ دس لاکھ ڈالر کی امداد کا عزم کر چُکی ہے۔

اپنے پیغام میں امریکی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کے جذبہ کے تحت پاکستان کی جانب سے امریکہ کو طبی سامان کی فراہمی پر بھی شکریہ ادا کیا۔

سفیر جونز کا پیغام ، انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں ذیلی عنوانات اور نشریاتی اداروں کے لیے مختصر مواد کے ساتھ، مندرجہ ذیل لنک پر ڈاؤن

لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔

https://app.box.com/s/ozvfr7ksli5sryu2evskxzecu69pgvsw