امریکی سفیر اولسن کاکراچی بس حملے کے متاثرین کے خاندانوں سے اظہار تعزیت

امریکی سفیر رچرڈ اولسن  نے امریکی عوام کی جانب سے بدھ کو کراچی میں بس پر ہونے  والے  بہیمانہ حملے سے متاثر ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور بے حسی پر مبنی اس دہشتگردانہ فعل کی شدید مذمت کی ہے۔

امریکہ دہشتگردی کے خلاف پاکستانی عوام کی کوششوں میں ان کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑا  ہےاور ہر شہری  کےخوف وخطرے، جبر اور تشددکےبغیر  اپنی مرضی سے  عبادت کرنے کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ ہم اس المناک حملے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات میں مصروف حکام کو ہرمناسب مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔