کرونا سے نمٹنے کے لیئے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ۱۰۰ وینٹی لیٹرز کی فراہمی

اسلام آباد (۳جولائی ۲۰۲۰ء)— امریکہ کی حکومت نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) کے توسط اور نیشنل ڈذاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)  پاکستان کے تعاون سے ۱۰۰ بالکل نئے اور جدید سہولیات سے آراستہ وینٹی لیٹرز پاکستان کو کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے عطیہ دیئے ہیں۔یہ وینٹی لیٹرز جو گزشتہ  روزکراچی پہنچے پاکستان بھر کے مختلف ہسپتالوں میں نصب کیئے جائیں گے۔یہ عطیہ اشد ضروریات کی ترسیلات یقینی بنانے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس فراخدلانہ  پیشکش کے سلسلے کی کڑی ہے جو کرونا وائرس کی وبا کے سَدِ باب کی ہنگامی کوششوں میں پاکستان کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

امریکہ میں تیار شدہ اِن وینٹی لیٹرز کی مالیت لگ بھگ تیس لاکھ ڈالر ہے اوریہ جدید طبی ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کے حامل  ہیں۔یہ مربوط، بآسانی قابل نصب ہیں اور پاکستان کو کووڈ-۱۹ سے متاثرہ مریضوں کے موثر علاج کے قابل بنائیں گے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سفیر پال جونز نے کہا کہ امریکہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔امریکہ میں تیار کردہ یہ وینٹی لیٹرز ہنگامی طبی امداد کے منتظر پاکستانی مریضوں کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔

امریکہ اور پاکستان کی کورونا کے خلاف شعبہ صحت میں شراکت داری دن بہ دن بہتری کی جانب گامزن ہے۔اس کے تحت لیبارٹری تشخیص، وبا  کی نگرانی، متاثرہ افراد کی نشاندہی، انفیکشن سے بچاؤ اور قابو پانے کے اقدامات اور مریضوں کی دیکھ بھال شامل ہے۔ اس اہم اور دن بہ دن بڑھتی  شراکت داری میں امریکہ نے 27  ملین ڈالر کی نئی امداد فراہم کی ہے۔ہم امریکہ میں کرونا وائرس سے جنگ کے لیے پاکستان کی جانب سے طبی ترسیلات پر بھی شکر گزار ہیں۔

  کووڈ-۱۹کے سدباب کے لیے امریکہ کی کوششوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے براہ مہربانی مندرجہ ذیل  لنک ملاحظہ کیجئے:

 https://www.usaid.gov/coronavirus-covid-19

 

اس عطیہ سے متعلق تصویروں کے لیے اس لنک پر کلک کریں:

https://app.box.com/s/nfyqmwcv47oaok61mnnrmem1c293wboy