امریکی سفارتخانہ کی قونصلر برائے امور عامہ
کرسٹینا ٹوملنسن نے ارکان قومی اسمبلی اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کے ہمراہ ایک
تقریب میں پاکستانی معذور خواتین کی کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے اسپیشل ٹیلینٹ ایکس چینج پروگرام
)اسٹیپ( کانفرنس کے دوران معذور خواتین کے حقوق کیلئے حمایت پر زور دیا تاکہ وہ تمام شعبہ
ہائے زندگی میں مکمل طور پر حصہ لے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے حقوق کا تحفظ انسانی حقوق کے فروغ کیلئے
کاوشوں کا جزولاینفک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معذور افراد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے اور
ا ن کیلئے ایسی دنیا کے قیام کی ، جہاں وہ عزت اور مکمل شرکت کے ساتھ زندگی گزار سکیں ،
تشکیل دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ہم حکومتوں اور اسٹیپ جیسی
تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تاکہ نہ صرف معذور افراد کے حقوق کا تحفظ ہو، بلکہ عملی
مددکے ذریعے تمام شعبہ ہائے زندگی میں انکی مکمل شرکت یقینی بنائی جا سکے۔
اس کانفرنس کے ساتھ ہی امریکی سفارتخانہ کی ۳۷۵۰۰۰ ڈالر کی مالی اعانت سے
اسٹیپ کے تعاون سےچلنے والایہ ایک سالہ پروگرام پایہ تکمیل کو پہنچا، جس کا مقصد پاکستانی
معذور خواتین کی اعانت کرنا تھا۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسٹیپ نے ۹۰ سے زائد تربیتی نشستوں
، ٹی وی مباحثوں اور صوبائی ورکشاپس کا انعقاد کیا تاکہ عوام اور حکومت میں معذور خواتین کے
حقوق کے بارے میں آگہی پیدا کی جا ئےاور انہی روزگار کمانے کیلئے تربیت دی جا ئے۔
