تجارتی مواقع

پاکستان کے لیے امریکی کمرشل سروس

پاکستان کے لیے امریکی کمرشل سروس میں  خو ش آمدید ( امریکی کمپنوں  کے لیے خدمات)

امریکی کمرشل سروس ایک وسیع دا ئرہ کار کے ذريعے آپ کی مخصوص ضروريات کے مطا بق آپ کو پاکستان میں  اپنی اشیامتعارف کروانے اور بیچنے میں  مدد کر سکتا ہے ۔چا ہے آپ پاکستان میں  پہلی بار بر آمد کر رہے ہوں  اور
تا جرو ں  کی شناخت چاہتے ہو ں  یا ایک تجربہ  کار بر آمد کنندہ ہوں  جو مارکیٹ میں  اپنی موجودگی کے پیما نے کو وسیع کر نا چاہتا ہو، ہم آپ کے مقاصد کے حصول کے لیے اپنی مدد اور تعا ون پیش کر نے کے لیے تیا ر ہیں ۔اسلام آباد ، پاکستان میں  امریکی سفارت خانے میں  قائم ہم دنیا بھر میں  امریکی محکمہ کامرس کے  اندرو ن اور
بیرو نِ ملک دو سو دفاتر میں  سے ایک ہیں ۔ہمارا مقصد امریکی کمپنیو ں  کی اشیاء اور خدمات کی بر آمد کو فرو غ دینا اور غیر ملکی ما رکیٹوں میں  امریکی تجارتی مفادات کی نشو و نما اور تحفظ ہے ۔ ہمارے پاس ایک وسیع نیٹ ورک موجود ہے ۔ جسے پندرہ سو سے زا ئد بین الاقوامی صنعت و تجارت کے ما ہرین کا تعاون حا صل ہے ، جن کا مقصد امریکی کمپنیوں  کو مخصوص مسا ئل کے حل کا بہترین ذریعہ مہّیا کر نا ہے ۔اسلام آباد میں سفارت خانے اور کراچی اور لا ہور میں  قونصل خانوں  میں  اپنے دفا تر کے ذریعے ہم امریکہ سے پاکستان میں با لخصوص چھو ٹے اور درمیانی کاروبار کے ذریعہ اشیا ، آلات ، خدمات ، مصنو عات اور ٹیکنا لوجی کی بر آمد کے فروغ اورپاکستان میں  امریکی کاروباری مفا دات کے تحفظ پر توجہ دیتے ہیں۔چاہے آپ برآمد کے مواقع کی تلاش میں  کوئی امریکی کاروباری ہوں  یا نئے ذرائع کی تلاش میں  کوئی پاکستانی فرم ، ہم آپ کی مدد کرسکتے ہیں  ۔ ہم چاہیں  گے کہ آپ کچھ وقت نکال کر ہماری ویب سائٹ کا جائزہ لیں  اور پاکستان میں  امریکی کمرشل خدمات کے ذریعے مہیّاکردہ مختلف خدمات ، خصوصی پروگرام اور ضرورت کے مطابق خدمات سے خود کو آشنا کریں ۔

امریکی فرمز کے لیے خدمات

مندرجہ ذیل فہرست ان مواقعوں کی ہے جن میں  ہم عمومی معاونت پیش کرسکتے ہیں  ۔ ہم آپ سے مل کر آپ کے برآمداتی اہداف کے حصول کے لیے امریکی تجارتی خدمات کی قابلیتوں  کا آپ کے لیے موزوں امتزاج پیش کریں  گے ۔

تجارت پر رائے 

. پاکستانی مارکیٹ کے بارے میں  جانیئے۔پاکستان میں  کاروبار کس طرح شروع یا پھیلایا جائے

 شریک کاروبار ڈھونڈنا

پاکستانی شریک کاروبار کی شناخت کرنااور ممکنہ شراکت دار کی کمپنی کی تفصیلی رپورٹ حاصل کرنا۔

پاکستانی مارکیٹ میں  اپنی مصنوعات یا خدمات کی فروخت ہو نے کی صلاحیت کا تعین  ۔

اپنی ضروریات کے مطابق دوسرے کاروبار سے تعلق جوڑنا 

ہماری ‘گولڈ کی سروس’ کے ذریعے کاروبار کے جانچ پڑتال شدہ شراکت داروں  ، سیلز کے نمائندوں  اور قابلِ اعتماد پاکستانی خریداروں  سے روبرو  ملاقات ۔

 واحد کمپنی کا فروغ

واحد کمپنی فروغ پروگرام کی مدد سے ہم آپ کی خدمات یا مصنوعات کے حوالے سے سیمینار منعقد کرنے یا ٹیکنیکل تربیتی پروگرام میں  آپ کی معاونت کریں  گے ۔ آپ کے نئے تقسیم کار یا ایجنٹ کو ممکنہ گاہکوں  سے متعارف کروائیں  گے ،نئے گاہک تلاش کریں  گے ، آ پ کی مصنوعات کی نمائش کریں  گے یا پاکستان میں  استقبالیے کی میز بانی کریں  گے ۔

 بین الاقوامی کمپنی پروفائل

اپنی بین الاقوامی کمپنی پروفائل خدمت کے ذریعے ہم مقامی پاکستانی فرمز کے کاروباری پس منظر کی رپورٹیں  بناتے ہیں ۔ یہ رپورٹیں  مقامی فرمز کے بارے میں  معلومات مہیّاکرتی ہیں جن سے بطور تجارتی شراکت دار اُن کی مناسبت کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

تجارتی نمائش 

ہمارے بین الاقوامی خریدار پروگرام کے ذریعے قابل اعتماد خریداروں  سے ملاقات کیجیے اور اہم امریکی تجارتی شوز میں  برآمد پر ماہرانہ رائے حاصل کیجیے۔

مارکیٹ کی تحقیق

پاکستان کنٹری کمرشل ہدایت نامہ براءے2019ء ملاحظہ کیجیے (PDF 596 KB)

کمرشل سیکشن پروگراموں اور خدمات کی مزید تفصیلات کے لیے برائے مہربانی امریکی محکمہ کامرس کمرشل خدمات / پاکستان کی ویب سائٹ پر کلک کریں  ۔http://www.export.gov/pakistan

امریکہ کا ہی انتخاب کیوں

امریکہ ” کاروبار کے لیے موزوں ہے”!

مجموعی جائزہ

امریکی کاروبار میں  نئی سرمایہ کاری کے لیے دوسرے تمام ممالک سے بہتر مقام ہے ۔ 2019 ء  میں  ڈپارٹمنٹ آف کامرس کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ اوراس کے مختلف خطّوں  میں  براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا بہاؤ 2017 ء  میں   272.8  ارب ڈالر سے بڑھ کر  2018 ء میں   296.8ارب ڈالر تک پہنچ گیا ۔ اِس کے علاوہ ایسی امریکی کمپنیاں  جو اپنی سہولیات پھیلا رہی ہیں  یا ان میں  اضافہ کر رہی ہیں  یا بیرون ملک سے نوکریوں  کے مواقع واپس لارہی ہیں ، امریکہ میں  لاکھوں  کروڑوں  ڈالروں  کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں  ۔

امریکی معیشت جس کی جی ڈی پی  20.94  کھرب ڈالر سے زیادہ ہے اور آبادی 329   ملین سے اوپر ہے ، سرمایہ داروں  کے لیے غیر معمولی طور پر پُرکشش اور کئی ممکنہ مقامات پیش کرتی ہے ۔ امریکہ 317   ملین سے زائد عوام پر مشتمل صارفین کی ایک منافع بخش اور آزاد مارکیٹ ہے اور امریکہ میں  بننے والی اشیاء اور خدمات کے لئے آزاد تجارتی معاہدوں  کے ذریعے425   ملین مزید صارفین تک رسائی کا ذریعہ بھی ۔

امریکی افرادی قوت تعلیم یافتہ ، کارآمد، جدت پسند اور متحرک ہے اور امریکہ میں  اپنے تعلیمی نظام کی وجہ سے آج اور کل کی مناسبت سے ملازمتوں  کے لیے تربیتی پروگرامز بنانے کی لچک موجود ہے ۔ امریکہ کا یونیورسٹیوں  کا نظام دنیا میں  بہترین ہے جو تحقیق و ترقی کے پروگرامز پر کام کرتاہے جو ملک کی مضبوط تحقیق و ترقی کی سرگرمیوں  میں  کردار ادا کرتے ہیں  ۔

سرکٹ بورڈ

جدت امریکی ڈی این اے کا حصّہ ہے ۔ دانشورانہ صلاحیتوں  کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور اُس سے پیدا ہونے والے نتائج کی حفاظت کی جاتی ہے ۔ امریکی سیاسی نظام ایک مستحکم جمہوریت پر مبنی ہے اور قانونی نظام شفاف اور مستنّدہے جو کہ محفوظ کاروباری سرمایہ کاری کی ضمانت ہیں  ۔

امریکی معیشت میں  مصنوعات بنانے کے لیے رسدکا ایک مضبوط سلسلہ موجود ہے ۔ پورے ملک میں  پھیلا ہوا بنیادی ڈھانچہ مؤثر طور پر کام کرتا ہے اور مزید پھیلاؤ اور جدیدیت کے لیے نئی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے ۔

دنیا کے تیسرے سب سے بڑے زمینی رقبے جس میں  بے شمار وسائل ہیں ، ایک متنوع جغرافیہ اور موسموں  کے کئی زونز کے ساتھ امریکہ سرمایہ داروں  کے لیے سرمایہ کاری کے ممکنہ مقامات کے حوالے سے وسیع مواقع پیش کرتا ہے ۔

 دنیا کی سب سے پرکشش صارفین کی مارکیٹ

امریکہ صارفین کی دنیا میں  سب سے پرکشش مارکیٹ ہے جس کا جی ڈی پی 20.94   کھرب ڈالر سے زیادہ اور آبادی  329  ملین سے زیادہ ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ فی کس جی ڈی پی دنیا کے بڑے ترقی یافتہ ممالک میں  بھی اوّلین سطح پر ہے۔

(2018 ء میں،62,641 ڈالر)
امریکی مارکیٹ میں  آمدنی کی سطح اور پسند نا پسند کے لحاظ سے مختلف طرح کے صارفین پائے جاتے ہیں  جو کہ مختلف اقسام کی اشیا اور خدمات کی کامیابی کی وجہ بنتی ہے ۔چاہے وہ کمپیوٹر ہو یا کوئی برقی آلہ، کوئی فلم ہو یا گانا، بڑا سا ہوائی جہاز ہو یا تیل کی کھدائی کا سازوسامان ، عالمی رجحانات عموماً امریکہ سے ہی شروع ہوتے ہیں  ۔ برینڈز کو اۡس وقت تک عالمی سطح پر کامیاب تصور نہیں  کیا جاتا جب تک وہ امریکہ کی مارکیٹ تک رسائی حاصل نہ کرلیں  ۔

اِس کے علاوہ امریکہ نے بیس سے زائد ممالک سے آزادانہ تجارت کے معاہدے کررکھے ہیں  جو امریکی اشیا اور خدمات کو مزید 425  ملین گاہکوں  تک رسائی دلاتے ہیں  ۔ معاہدوں  کی مکمل فہرست کے لیے یہاں  کلک کریں  ۔

دوسرے ممالک کی چھوٹی مارکیٹوں  میں  جاری کاروبار امریکہ
آ کر بڑی اور متحرک فرمز میں  تبدیل ہوسکتے ہیں  ۔ جو بڑی کمپنیاں  بیرونِ ملک کام کر رہی ہیں  امریکہ آکر کاروبار مزیدبڑھا سکتی ہیں  ۔

مسابقتی سرمایہ کاری اور کاروباری ماحول

مستحکم امریکی حکومت اور کاروباری ماحول کی وجہ سےامریکہ 2019 ء  کے اے ٹی کے ارنی فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفیڈینس انڈیکس میں  سرِ فہرست ہے ۔ بے شک امریکہ سرمایہ کاری اور نجی اکیوئٹی فنڈنگ کے لیے دنیا کی سب سے پرکشش مارکٹ ہے۔

دس ملین سے زائد آبادی والے ممالک میں  امریکہ اپنے مجموعی مسابقتی ماحول کے لحاظ سے دنیا کے اوّلین ممالک میں  شمار کیا جاتا ہے

(ورلڈ اکنامک فورم،گلوبل کمپیٹیٹونس رپورٹ -2018)  اور مجموعی طور پر کاروباری سہولیات کے لحاظ سے بھی(ورلڈ بینک ڈوئنگ بزنس2019 ء )

اعلیٰ تعلیم یافتہ اور کار آمد افرادی قوت

امریکی افرادی قوت نہایت تعلیم یافتہ ہے ۔ پچیس سے چونسٹھ سال کی عمر کے درمیان کے بیالیس فیصد امریکی ہائی اسکول سے اوپر کی سطح تک کی تعلیم مکمل کرچکے ہیں  جو کہ تمام ترقی یافتہ ممالک میں  پانچویں  نمبر پر ہے اور او ای سی ڈی کے تیس فیصد سے زائد کی اوسط تصور کیا جاتا ہے ۔(آرگنائزیشن فار اکنامک کو آپریشن اینڈ ڈیولپمینٹ )پورے سال کے لحاظ سے یا فی گھنٹہ پیداوار کے لحاظ سے امریکی محنت کش دنیا کے کارآمد ترین محنت کشوں  میں  سے ہیں  ۔

امریکی عام شہری مزدوری قوت جس کا  153  ملین سے زائدمحنت کش حصّہ ہیں  ، بہت متنوع ، کام کی جگہوں  پر لچک دار اور متحرک ہے ۔ اِن کی خود کو حالات کے مطابق ڈھالنے اور مواقعوں  کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی تاریخ ہے ۔ یہ امریکی روح کا حصّہ ہیں  ۔

دنیا کی اعلیٰ درجے کی یونیورسٹیاں  اور کالج

دنیا میں  یونیورسٹی اور کالج کا بہترین نظام امریکہ میں  موجود ہے۔ ایک مطالعے کے مطابق دنیا کی پانچ اعلیٰ درجے کی یونیورسٹیوں  میں  سے چار امریکی ہیں اور دنیا میں  اعلیٰ درجے کی  پچاس میں  سے بتیس امریکی ہیں ۔(ٹائمز ہائیر ورلڈ یونیورسیٹی رینکیگ فار  -2018-19 ء)

اِن کالجوں  اور یونیورسٹیوں  میں  تحقیق و ترقی کے جامع پروگرامز چلائے جاتے ہیں  جو امریکہ کی تحقیق و ترقی کی سرگرمیوں  میں  کردار ادا کرتے ہیں  ۔ بہت سی نئی ٹیکنالوجیز اور طریقہ کار عموماًا ن ہی یونیورسٹیوں  میں  وجود میں  آتے ہیں  اور پھر انھیں  قریبی نجی کمپنیوں  کو دیا جاتا ہے جو نئی کاروباری سرمایہ کاری کو اپنی طرف راغب کرتی ہیں  ۔

اِن غیر معمولی امریکی یونیورسٹیوں  اور کالجوں  کے علاوہ انتظامیہ کی توجہ اب کمیونٹی کالجوں  اور دوسرے انتظامات پر مرکوز ہے جو ہنر مند محنت کشوں  کے لئے تربیتی پروگرامز مہیّا کرتے ہیں  تاکہ کاروبار کے لیے ملازمت کی ضروریات پوری ہوسکیں  ۔

 دانشورانہ ملکیت کا تحفظ

کاپی رائٹ کا نشان (وفاقی طور پر رجسٹرڈ دانشورانہ ملکیت کے تحفظ کی کئی اقسام میں  سے ایک جس میں  پیٹنٹس اور ٹریڈمارکس بھی شامل ہیں۔)

امریکہ دنیا میں  دانشورانہ ملکیت کے حقوق کے تحفظ میں  اوّلین نمبر پر ہے چاہے وہ پیٹنٹس ہوں  ، ٹریڈ مارکس ہوں  ، کاپی رائٹس ہوں  یا آئی ٹی او کی کوئی اور قسم ہو ۔ مثال کے طور پر ہر سال پیٹنٹس اور ٹریڈ مارکس کے لئے تقریباً دس لاکھ درخواستیں  جمع کروائی جاتی ہیں  ۔

اِن بیش قیمت کاروباری اثاثوں  کے لیے تحفظ حاصل کرنانہایت آسان اور کم قیمت ہے ۔ شفاف اور مستند قانونی نظام تنازعات فوری حل کرتا ہے ،اکثر کسی نما یا ں  اخرا جات سے پہلے ۔اور کاروبار امریکہ کی قانون نافذ کرنے کی جامع صلاحیت پر انحصار کرسکتے ہیں  کہ اُن کے آئی پی کے حقوق کا تحفظ ہوگا اور قانون کی خلاف ورزی نہیں  ہوگی ۔

اِن کمپنیوں  کے بارے میں  مزید پڑھیے جنھوں  نے امریکہ کا انتخاب کیا۔