سمندر پار سلامتی کی مشاروتی کونسل۱۹۸۵ء میں فیڈرل ایڈوائزری کمیٹی ایکٹ کے تحت دنیا بھر میں امریکہ کے نجی شعبہ کے مفادات اور امریکی محکمہ خارجہ کے مابین سلامتی کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے کی غرض سے قائم کی گئی تھی۔ سمندر پار سلامتی کی مشاروتی کونسل امریکی کمپنیوں اور اداروں کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سلامتی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے درکار طور طریقے مہیا کئے جانے کے اعتبار سے انتہائی کامیاب مشترکہ کام میں تبدیل ہو چکی ہے۔او ایس اے سی غیر ممالک میں مصروف عمل امریکی یا امریکہ میں قائم نجی اداروں کے لئے مفت فراہم کی جانے والی سہولت ہے۔
سمندر پار سلامتی کی مشاروتی کونسل امریکی نجی شعبہ کے ساتھ سلامتی کے حالات کا بہتر اندازہ لگانے، خاص طور پر نجی شعبہ کے افراد ،تنصیبات،سرمایہ کاری،مفادات اور املاک دانش کو نشانہ بنانے کے بشمول خطرات کی نشاندہی اور ان کا پیچھا کرنے کے لئے موثر تعاون کوفروغ دیتی ہے۔سلامتی کے حوالے سے بروقت اور قابل عمل معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سمندر پار سلامتی کی مشاروتی کونسل نئی منڈیاں تلاش کرنے اور موجودہ اور مستقبل کی سلامتی کی صورت حال کا صحیح جائزہ لینے میں معاونت کرتی ہے۔سمندر پار سلامتی کی مشاروتی کونسل دن کے چوبیس گھنٹے، ہفتہ کے ساتوں دن،سلامتی کے حوالے سے اہم معلومات حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو ضرورت پڑنے پراپنے ساتھ منسلک اراکین کے سمندر پار سلامتی کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال کے بارے میں دریافت کئے گئے سوالات کا ماہرانہ جائزے کے ساتھ جواب فراہم کرتی ہے۔
اپنی ویب سائٹ کے ذریعے سمندر پار سلامتی کی مشاروتی کونسل اپنے ساتھ منسلک اراکین کو امن و سلامتی کے حوالے سے تازہ ترین معلومات،سرکاری اعلانات،قونصلر افیئرز کی خبریں،سفر کے حوالے سے ہدایات۔اہم سالانہ تاریخوں،دہشت گرد گروپوں کی جملہ تفصیلات،ملک میں جرائم اور سلامتی کی اطلاعات،خصوصی موضاعات کی اطلاعات،غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات اور بہت کچھ مہیا کرتی ہے۔سمندر پار سلامتی کی مشاروتی کونسل کے معلومات کے تبادلہ کے طریقہ کار میں بین الاقوامی سلامتی پر تحقیقات کرنے والے ماہرین کا عملہ بھی شامل ہے جو امریکی نجی شعبہ کے مفادات کی نگہداشت پر مامور ہے۔علاوہ ازیں سمندر پار سلامتی کی مشاروتی کونسل دنیا بھر میں کنٹری قونصلرز کا ایک نیٹ ورک بھی رکھتی ہے جو امن و سلامتی کی معلومات بہم پہنچانے کے لئے امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو مقامی امریکی آبادی کے ساتھ منسلک کرتا ہے۔