کاروبار کا آغاز

پاکستان میں امریکی کمرشل سروسز کی جانب سے امریکہ اور پاکستان دونوں ملکوں کی کمپنیوں کو تجارت کے فروغ  کی خدمات پیش کی جاتی ہیں۔ ہمارے تجارتی ماہرین مارکیٹ اور ممکنہ و اہل شراکتداروں سے متعلق قابل قدر معلومات کی فراہمی کے ذریعے امریکی کمپنیوں کی ممکنہ تجارتی مواقع اور تجارتی شراکتداروں کی نشاندہی میں مدد کرسکتے ہیں اور یوں وہ پاکستان میں منافع بخش کاروبار کی راہ ہموار کرتے ہیں۔