ذرائع ابلاغ میں لاہور اور پشاور کے امریکی قونصل خانوں کے کام کی حیثیت کے بارے میں ایسی اطلاعات آئی ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
وضاحت کی جاتی ہے کہ لاہور اور پشاور کے امریکی قونصل خانے کھلے ہوئے ہیں تاہم ان میں محدود فرائض سرانجام دیئے جا رہے ہیں جن میں قونصلرخدمات شامل نہیں ہیں اور یہ صورتحال کچھ عرصہ سے جوں کی توں ہے۔جبکہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ اور کراچی کا امریکی قونصل خانہ مکمل قونصلر خدمات فراہم کر رہا ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ معمول کے مطابق دنیا بھر کے ممالک کے بارے میں گاہے بگاہے سفری ہدایات جاری کرتا ہے۔