Flag

An official website of the United States government

قونصل جنرل کانرڈ ٹربل
کی طرف سے
1 منٹ پڑھیں

Consul General Conrad Tribble

کانرڈ ٹربل نے 21اگست 2023ء کو کراچی میں امریکی قونصل خانے میں  قونصل جنرل کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

کانرڈ ٹربل کا بچپن کیلیفورنیا کے شہرلاس اینجلس میں گزرا اورانہوں نے 1987ء کو امریکی وزارت خارجہ میں ملازمت شروع کی۔ انہوں نےحال ہی میں امریکی مشن کے نائب سربراہ اور2020ء تا 2023ء میڈرڈ اسپین میں ناظم الامور کے طور پر خدمات انجام دیں۔ کانرڈ ٹربلنے میڈرڈ سے قبل واشنگٹن میں مغربی یورپ اور یورپی یونین کیلئے تین سال تک نائب معاون برائے وزارت خارجہ کی حیثیت سے کام کیا، جبکہ ایک سال تک فارن سروس انسٹی ٹیوٹ میں ڈپلومیٹک ٹریڈ کرافٹ ٹریننگ اسکول کے سربراہ رہے اور امریکہ کے فنڈ برائے جرمن مارشل میں ایک سال تک سینئر رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔  انہیں کیوبا کے دارالخلافہ ہوانا میں 2012ء تا 2015ء امریکی مشن کے نائب سربراہ کے ذمیداریاں  تفویض کی گئیں، جسکے دوران انہوں نے امریکہ اور کیوبا کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی سمیت وہاں امریکی سفارتخانے کو دوبارہ کھولنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس س پہلے انہوں نے سینٹیاگو، پورٹو پرنس اور بغداد میں سفارتی ذمیداریاں سرانجام دینے کیساتھ جرمنی میں دو ادوار گذارے، جن میں سے ایک سال تک بون میں جرمن  دفتر خارجہ میں سفارتی تبادلہ اور میونخ میں قونصل جنرل کے طور پر تین سال کا دورہ شامل ہیں۔ اس کیساتھ کانرڈ ٹربل واشنگٹن ڈی سی میں کئی قائدانہ عہدوں پربھی خدمات انجام دیں ہیں۔

کانریڈ اور انکی اہلیہ کرسٹینا ٹربل جو بھی ایک سفارتکار ہیں، دونوں کو چار بچے ہیں۔ کانرڈ ٹربل نے لویولا میری ماؤنٹ یونیورسٹی سے شعبہ تاریخ میں بیچلرز، جنوبی کیلیفورنیا یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر ز اور یو ایس نیشنل وار کالج سے قومی سلامتی کے مطالعہ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔

کانرڈ ٹربل خارجہ امور کی خدمات میں شامل ہونے سے قبل، جرمنی میں طالب علم اور ہنڈوراس میں رضاکاراستاد تھے۔ انہیں ہسپانوی، جرمن، فرینچ اور ہیشنکریئول زبانوں پر عبور حاصل ہے۔ گلوکاری اور موسیقی سے چاہ رکھنے والے کانرڈ ٹربل  نیشنل اکیڈمی آف ریکارڈنگ آرٹس اینڈ سائنسز(گریمی ایسوسی ایشن) کے سابق رکن  بھی ہیں۔ وہ کھیلوں کے بھی بیحد شوقین ہیں اور کرکٹ کے داؤ پیچ سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ جبکہ وہ  بیس بال، باسکٹ بال اور ساکر کھیلوں کے منجھے ہوئے  کھلاڑی بھی ہیں۔