Flag

An official website of the United States government

قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز
کی طرف سے
2 منٹ پڑھیں

Consul General Kristin K. Hawkins

محترمہ کرسٹن کے ہاکنز، لاہور میں چونتیسویں امریکی قونصل جنرل ہیں. مس ہاکنز امریکی محکمہ خارجہ کی کیرئیر ممبر ہیں اور حال ہی میں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں کوآرڈینیٹر برائے اقتصادی اور ترقیاتی امداد کے طور پر کام کر چکی ہیں۔ اس عہدے میں، انہوں نے پاکستان میں امریکی ترقیاتی پروگراموں کی منصوبہ بندی اور نفاذ سے متعلق کاوشوں کی سربراہی کی۔

محترمہ ہاکنز نے اس سے قبل پاکستان میں 2015 سے 2017 تک امریکی سفارت خانے کے پبلک ڈپلومیسی ڈیپارٹمنٹ میں بھی تعینات رہ چکی ہیں جہاں انہوں نے تعلیمی اور پیشہ ورانہ ایکسچینج اور میڈیا پروگراموں پر کام کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ میں ان کی سابقہ اسائنمنٹس میں واشنگٹن میں یورپی اور یوریشین امور کے بیورو کی سینئر جارجیا ڈیسک آفیسر شامل ہیں۔ کیو، یوکرین میں نائب ترجمان؛ ماسکو، روس میں پولیٹیکل آفیسر، فرنٹ آفس اسٹاف اسسٹنٹ؛ اور کنگسٹن، جمیکا میں قونصلر آفیسر تعینات رہ چکی ہیں۔

محترمہ ہاکنز کا تعلق ورجینیا سے ہے اور انہوں نے یونیورسٹی آف ورجینیا سے خارجہ امور اور معاشیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ روسی، یوکرین، اور  فرانسیسی زبان جانتی ہیں۔