لاہور — اپریل29، 2019: پنجاب اور خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والی کرکٹ کی کھلاڑی خواتین نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں امریکی فنڈنگ سے منعقدہ دو روزہ کرکٹ ورکشاپ میں شرکت کی. ورکشاپ کا مقصد کھلاڑیوں میں قیادت کی صلاحیتو ں کو اجاگر کرنا اور صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

"یہ طالبات اب زندگی کی مشکلات سے نبرد آزما ہونے کے لیے بہتر طور پر تیار ہیں اور اپنے خاندانوں، سماجی اکایوں اور اپنے ملک کی قیادت کا کردار ادا کر سکتی ہیں.” یہ بات امریکی قونصل جنرل کولین کرینولگی نے کرکٹ کیمپ میں کرکٹ بورڈ کے نمائندوں، پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے ارکان اور بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ کیمپ میں شمولیت کے موقع پر کہی. انہوں نے مزید کہا کہ "خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والی کئی بچیاں لاہور پہلی دفعہ آیئں. انہوں نے نئے دوست بناے اور امید ہے کہ یہ دوستیاں قائم رہیں گی۔”
کیمپ میں حصّہ لینے والوں کو پاکستان کے بہترین کرکٹ کوچز نے کرکٹ کی تربیت دی. طالبات نے کئی میچ کھیلے؛ ٹیم بلڈنگ، لیڈرشپ اور کمیونیکشن ورک شاپس میں حصّہ لیا. مزید برآں کھلاڑیوں نے ماہرین اور اتھلیٹس سے گفتگو کی اورکھیلوں کے مثبت اثرات بارے آگاہی حاصل کی۔