کراچی: امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن اور گرینچ یونیورسٹی کے عہدے داروں نے کنسرٹ میں شریک ہونے والے تقریباً 200 طلبہ اوراساتذہ کو خوش آمدید کہا۔ امریکا کے کنٹری میوزک بینڈ ’’ ڈلاس براؤن بینڈ‘‘ کا خصوصی کنسرٹ گرینچ یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا۔
امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ کنٹری میوزک نہ صرف امریکا میں بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہورہا ہے، ہمیں خوشی ہے کہ امریکی قونصلیٹ اس پرجوش پرفارمنس کو یہاں کے طلبہ اور اساتذہ تک پہنچانے میں مددگار بنا۔‘‘ ڈلاس براؤن بینڈ اپنے مرکزی گلوکار ڈلاس براؤن کی قیادت میں دنیا بھر کے کئی ملکوں میں پرفارم کرچکا ہے جن میں برزایل، کمبوڈیا، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک شامل ہیں، پورلٹ لینڈ اوریگان سے تعلق رکھنے والے ڈلاس براؤن بینڈ نے حال ہی میں حیدرآباد میں لاہوتی میلے میں بھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، یہ اس بینڈ کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔