الومنائی

مرکزی صفحہ- تعلیم وثقافت- الومنائی

ساٹھ سال سے زیادہ عرصہ سے ہزاروں پاکستانی شہری پاکستان اور امریکہ کے لوگوں کے مابین تعلقات کے فروغ  کے لیے  امریکی حکومت کے اعانت کردہ  تبادلہ پروگراموں میں شرکت کر چکے ہیں۔   پاکستان واپسی پر  امریکی تبادلہ پروگرام کے سابق شرکاء  (الومنائی) نے پاکستان کے سرکاری، تجارتی، ثقافتی  شعبوں اور سول سوسائٹی میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ، اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ اور کراچی، لاہور اور پشاور میں ہمارے قونصل خانے پاکستان میں الومنائی ارکان کے امریکہ میں دوران قیام    حاصل ہونے والے تجربات  اور تربیت کو  مقامی معاشروں میں بروئے کار لانے  کے  اقدامات کی حمایت کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاکستان یو ایس الومنائی نیٹ ورک (پی یو اے این) کے بارے میں

۲۰۰۸ء میں امریکی سفارتخانہ اسلام آباد نے پاکستان۔امریکہ الومنائی نیٹ ورک (پی یو اے این) کی بنیاد رکھی،  جو پاکستان میں فلاح عامہ ، بحث و  مباحثہ،  مستقبل کے معماروں کی  رہنمائی  اور تبادلہ  پروگرام  کے نئے شرکاء کی حوصلہ افزائی اور تلاش کے ذریعہ سے بامعنی کردار ادا کرنے  کے لیے پُرعزم  پاکستانیوں کی انجمن ہے۔  امریکی محکمہ خارجہ کے معاونت کردہ  تبادلہ پروگراموں کے موجودہ اور سابقہ شرکاء "پی یو اے این "میں رکنیت کے اہل ہیں۔ اپنا اندراج کروانے کے لیے براہ مہربانی مندرجہ ذیل لنک پر دیا گیا طریقہ کار اختیار کریں:

http://www.puan.pk/alumniregistration/

یہ تنظیم امریکی سفارتخانہ اور یو ایس اِی ایف پی کی مشترکہ زیرِ  نگرانی کام کرتی  ہے۔ یہ نیٹ ورک پاکستان بھر میں   ۲۹ ہزار اہل ارکان اور ۱۳ ذیلی  شاخوں  کے ساتھ دنیا بھر میں امریکی تبادلہ پروگراموں کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔ سرگرم الومنائی تنظیمیں مندرجہ ذیل علاقوں میں واقع ہیں:

آزاد جموں و کشمیر

بہاولپور

گلگت

بلتستان

گوادر

اسلام آباد۔راولپنڈی

جامشورو

کراچی

خیبر پختونخوا

لاہور

ملتان

کوئٹہ

سکھر

امریکی سفارتخانہ اسلام آباد   کے پاس آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد۔راولپنڈی  کے علاقوں میں قائم الومنائی تنظیموں  کی ذمہ داری ہے  ۔ لاہور میں موجود  ہمارا قونصل خانہ بہاولپور، لاہور اور ملتان ، جبکہ کراچی قونصل خانہ گوادر، کراچی، جامشورو، کوئٹہ اور سکھر    کی "پی یو اے این ” شاخوں کا ذمہ دار ہے۔ امریکی قونصل خانہ پشاور کے پی اور سابقہ فاٹا میں الومنائی   شاخوں  کو دیکھتا ہے۔

الومنائی کی خبریں

ہمیں اپنے الومنائی پرفخرہے اورہم یہ بھی جانتے ہیں  کہ آپ  پاکستان  کے لیے زبردست کام  کر رہے ہیں تو  ہمیں اپنی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا  کریں، اپنے   ایوارڈز، امدادی منصوبے کی تکمیل، شائع ہونے والی کتابوں، میڈیا میں آپ کی تشہیر یا  آپ کی کارکردگی کا کسی دیگر صورت میں اعترف ہوا ہے تو ہمیں بھی آگاہ کریں، ہم دوسروں کو بھی آگاہ کریں گے۔ بس ہمیں  مندرجہ ذیل پتے پر اِ ی میل کریں :

PUAN@state.gov

آپ ہمیں فیس بُک اور ٹوئیٹر پر بھی تلاش کر سکتے ہیں، وہاں ہمارے پتے ہیں:

Facebook.com/PakUSAlumni

Twitter.com/PakUSAlumni

خبریں ارسال کرتے وقت براہ مہربانی اپنا مکمل نام،شرکت کردہ تبادلہ پروگرا م کا عنوان،تبادلہ پروگرام کی تکمیل کا سال ضرور تحریر  کریں۔ اگرچہ ہم  موصول ہونے والی ہر کہانی شائع کرنے سے قاصر ہیں تاہم   آپ  اعلیٰ درجہ کی ڈیجیٹل   تصویر  بھیج کر اپنی اشاعت کے امکانات روشن کر سکتے ہیں۔

الومنائی کے لیے مالی معاونت  کے مواقع

امریکی سفارتی مشن اور پاکستان۔یو ایس الومنائی نیٹ ورک (پی یو اے این) مشترکہ طور پر الومنائی سمال گرانٹس پروگرام (اے ایس جی) چلا رہے ہیں۔ اے ایس جی کا مقصد امریکی اور پاکستانی شہریوں کے درمیان افہام و تفہیم  فروغ دیناہے اور یہ گرانٹ الومنائی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ  دوران تبادلہ پروگرام حاصل کئے گئے علم    کو بروئے کار لائیں تاکہ بامعنی تبدیلی آئے ۔  اے ایس جی پروگرام  مسابقت  کی بنیاد پر پیشہ ورانہ، تنظیمی اور کمیونٹی کی سطح پر نتائج کے حامل اقدامات کے لیے دس لاکھ روپے تک کی مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ الومنائی گرانٹ کے مواقع کے  بارے میں مزید جاننےکے لیے پی یو اے این کا  مندرجہ ذیل ہدایت نامہ دیکھیئے۔

https://pakusalumninetwork.org/

امریکی محکمہ خارجہ کی بین الاقوامی الومنائی ویب سائیٹ تک رسائی کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر جائیں:

https://alumni.state.gov