امریکن سینٹر

شرکت۔ جدّت-تربیت

تعارف

امریکن سینٹر اسلام آباد   آپ کے لیے پاکستان میں   امریکی ثقافت، تعلیم اور معلومات کے حصول  کا  کلیدی ذریعہ  ہے۔  آرام دہ ماحول،  عوامی مذاکروں، تخیل اور اختراع   کے لیے موزوں  جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ  امریکن سینٹر   پالیسی اُمور پر  اظہار خیال ، سلسلہ مقررین، تربیتی نشستوں، فلمی نمائش اور انجمن  مباحثہ  سمیت مختلف طرز  کی سرگرمیوں کا انعقاد  کرتا ہے۔

امریکن سینٹر  معاشرتی  سرگرمیوں  کے مواقع سے بھرپور  جگہ   ہے جہاں پر آپ تخلیقی انداز میں   غور و فکر اور کام کر سکتے ہیں، ثقافتی تعلقات قائم، اشتراک اور نئے لوگوں سے جان پہچان بنا سکتے ہیں۔ ہماری مہمان دوست جگہ مفت اور  پیشگی اطلاع کی بنیاد پر سب کے لیے  دستیاب ہے۔

ہماری پیشکش

تقریبات: شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے امریکن سینٹر امریکی سفارتخانہ اور لنکن کارنرز میں امریکی مقررین کی سربراہی میں امریکی اور پاکستانی شہریوں  کو تبادلہ خیال  کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے تقریبات منعقد کرتا ہے۔ پیشہ ور افراد کے گروپ، دانشوریا طالبعلم امریکہ سے متعلق کسی بھی موضوع پر    معلومات  حاصل کرنے کے لیے  درخواست کر سکتے ہیں۔

ذخیرہ کتب:   امریکی تاریخ، ثقافت اور معاشرہ کے بارے میں کتابوں کا وسعت پذیر  ذخیرہ امریکن سینٹر میں مطالعہ کے لیے دستیاب ہے۔ اپنی دلچسپی کی کُتب تلاش و دریافت  کرنے کے لیے ہمارا آن لائن کیٹا لاگ مندرجہ ذیل لنک پر  ملاحظہ کیجیے:

http://www.librarything.com/catalog/AIRCislamabad

جرائد:  تجارتی اُمور سے لے کر صحت تک،  کوئی بھی موضوعِ دلچسپی ہو،آپ  امریکہ سے شائع ہونے والے ہمارے  جریدوں کے تازہ ترین شمارے امریکن سینٹر میں ملاحظہ کر سکتے ہیں:

  معمول اشاعت                                              عنوان                             

دو ماہ بعد امریکن کرافٹ
ماہانہ دی اٹلانٹک
ماہانہ بون ایپی ٹائیٹ
ماہانہ کمپیوٹرز ان لائبریریز
غیر متواتر کرنٹ ہسٹری
ماہانہ انٹرپرینیوئر
دو ماہ بعد فارن افیئرز
ماہانہ جی کیو: جینٹل مینس کوارٹرلی
ماہانہ دو ماہ بعد ہارورڈ بزنس ریویو
دو ماہ بعد میک: ٹیکنالوجی آن یوئر ٹائم
دو ماہ بعد ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو
ماہانہ نیشنل جیوگرافک میگزین
دو ماہ بعد نیشنل جیوگرافگ ٹریولر
ہفتہ وار\ ہفتہ روزہ نیو یارک ٹائمز بُک ریویو
ماہانہ او -دِی  اوپرا میگزین
سہ ماہی  پاپولر سائنس
ماہانہ پریوینشن
ماہانہ پروفیشنل فوٹوگرافر
دو ماہ بعد سائیکالوجی ٹوڈے
غیر متواتر ریڈرز  ڈائجسٹ
ماہانہ سمتھ سونین میگزین
ما ہانہ وینیٹی فیئر
ماہانہ وائرڈ

 

گوشہ ءتخلیق : امریکن سینٹر تخلیق کاروں کی سرگرمیوں کی میزبانی کرتا ہے جہاں پر طالبعلم اور نوجوان پیشہ ور افراد نت نئی تخلیق، ایجاد اور تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کارنر میں تھری ڈی پرنٹر، سافٹ ویئر، الیکٹرانکس، سائنس کِٹ ،مختلف  ہنروں کیلئے درکار ساز و سامان، تعمیری سامان کا   بکس، ہارڈویئر اور کام کے لیے درکار دیگر ضروری اوزار مہیا کیے جاتے ہیں۔ یہ اوزار  نئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے خواہشمند  افراد  کے لیے پیشگی درخواست کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں۔

بُک کلب: یہ بُک کلب  ادبی ذوق رکھنے والے  تمام لوگوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ مہینے  میں ایک بار   مختلف   موضوعات، اصناف اور امریکہ پرلکھنے والے  مصنفین کے ساتھ صدرمحفل کی میزبانی  میں علمی مباحثہ ہوتا ہے۔ مطالعہ کیلئے کلب    میں شمولیت مفت ہے   اور امریکی ادب میں دلچسپی رکھنے والا کوئی بھی  شخص،   عمر اور تعلیمی پس منظر  سے قطع نظر   شرکت کر سکتا ہے۔

یوم فلمی نمائش

امریکی سینٹر ماہانہ ایک فلم کی نمائش کرتا ہے جس میں طالبعلموں کے گروپ اور دوسرے افراد کوئی بھی  مکمل فیچر فلم دیکھتے اور اس پر مباحثہ کرتے ہیں، جبکہ وہ  باہمی اور سفارتکاروں کے  ساتھ گفتگو   سے بھی  محظوظ ہوتے ہیں ۔   آپ ہم سے  رابطہ کر کے معلوم کرسکتے ہیں کہ  ہم کس  دن  آپ کی پسندیدہ کسی فلم کی نمائش کر رہے ہیں۔

تحقیق میں مدد

امریکن سینٹر کا عملہ  طالبعلموں، اساتذہ،  دانشوروں،محققین، صحافیوں اور کتب خانوں کے  عملے کو آن لائن معلوماتی ذخیروں سے متعارف  کروانے  اور ان کی تحقیقی مہارتوں کو نکھارنے کے لیے  انٹرنیٹ  استعمال کرنے کے حوالےسے ورکشاپ منعقد کرتا ہے۔ امریکن سینٹر امریکہ کے بارے میں معلومات تلاش کرنے میں  مدد  بھی دیتا ہے۔

معلوماتی ذخائر

آپ اپنی تحقیق امریکہ کی  ڈیجیٹل لائبریری کی مدد سے  سرانجام دے سکتے ہیں۔ امریکن سینٹر ِاِی لائبریری یو ایس اے   کےتوسط سے  تعلیمی اور برائے فروخت معلوماتی ذخائر تک  مفت رسائی کی سہولت  فراہم کرتا  ہے، جو   ہزارہا اشاعتوں، تحقیقی مقالوں، مضمونوں، الیکٹرانک کتابوں اور دوسرے ملٹی میڈیا مواد سے مالامال  ایک ورچوئل لائبریری ہے۔

اِی لائبریری یو ایس اے مندرجہ ذیل آٹھ معلوماتی ذخائر تک رسائی فراہم کرتا ہے:

اکیڈمک ون فائل

جی ایس ٹی او آر

پروکوئیسٹ ڈسرٹیشن اینڈ تھیسز گلوبل

پریس ریڈر

اوپوزنگ وِیو پوائنٹس ان کانٹیکسٹ

فلپسٹر اینڈ مور

امریکن سینٹر  کے پاس خبروں اور علوم قانون کے معلوماتی ذخیرہ لیکسز،نیکسز ڈیٹا بیس تک رسائی بھی ہے۔ ہمارے لنکن کارنرزکے ذریعے بھی  اِ ی لائبریری یو ایس اے  تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔