آئی آر سی لاہور

معلومات اور مکالمے کے مراکز

لنکن کارنرز- ایسی لا ئبریریاں ہیں جو امریکی قونصل خانہ لاہور اورپنجاب میں میزبان اداروں کے درمیان شراکت داری کے تحت قائم کی گئی ہیں۔ یہ لا ئبریریاں سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کے نام سے منسوب ہیں۔

’لنکن کارنرز ‘ امریکی عوام، معاشرت اورحکومتی اداروں کے بارے میں معلومات کا ایک مستند، جامع اور وسیع ذخیرہ ہیں۔ ان لائبریریوں کے ذریعے انگریزی زبان کی تربیت اور امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو رہنمائی فراہم کی جاتی ہے جبکہ  ڈیجیٹل لائبریری ELibrary USA تک رسائی بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

’لنکن کارنرز‘ صرف لائبریریاں ہی نہیں بلکہ باہمی تعاون کے فروغ اور افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ ہیں۔ ان لائبریریوں میں مذاکروں، ورکشاپس اور امریکی فلموں کی نمائش کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ یہ انگریزی زبان کی مشق کیلیے بہترین مقام ہیں۔ ’لنکن کارنرز‘ امریکی اور پاکستانی فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کیلیے گیلریوں کا کام بھی دیتے ہیں۔

دستیاب سہولیات

کتابیں – امریکی حکومت، معاشرت، جمہوریت، انگریزی زبان کی تربیت،امریکہ میں کاروبار کیلیے رہنمائی اور ٹیکنالوجی پر کتابوں  کا ایک وسیع ذخیرہ۔

وڈیوز – امریکی فلموں اور دستاویزی فلموں کا ایک وسیع ذخیرہ۔

امریکی مطبوعات – جمہوریت، خارجہ پالیسی، انسانی حقوق، معاشی ترقی، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور امریکی معاشرے اور حکومت پر تازہ ترین مطبوعات۔

جرائد – حالات حاضرہ، کاروبار، سائنس، کھیل، تعلیم اور ثقافت کے موضوعات پر جرائد۔

انٹرنیٹ – انٹرنیٹ اور ELibraryUSA تک مفت رسائی کی سہولت۔

 ای لائبریری    

اس سہولت کے ذریعے 40 ہزار سے زائد ڈیجیٹل تعلیمی جرائد، 20 ہزار سے زائد ای بکس، 9 ہزار دستاویزی فلموں، انگریزی زبان کی تربیت اوربچوں کیلیے تربیتی مواد اورامریکی حکومتی رپورٹس تک رسائی ممکن ہے۔

لیکچرز، ورکشاپس اور پرفارمنس – ان لا ئبریریوں کے ذریعے امریکی ثقافت، پالیسی، کاروبار، فن وثقافت اورامریکی جامعات میں داخلوں سے متعلق رہنمائی بھی فراہم کی جاتی ہے۔

ریفرنس اور ریسرچ – تحقیقی منصوبوں میں معاونت کیلیے معلومات اور امریکی حکومت کے وسائل تک رسائی کی فراہمی۔