اسکالرشپ اور تبادلہ پروگراموں کے مواقع

امریکی محکمہ خارجہ تبادلہ پروگراموں کے وسیع سلسلہ کی معاونت کرتا ہے جن میں شرکت کے لیےہرسال لگ بھگ آٹھ سوپاکستانی امریکہ کا سفر کرتے ہیں۔ہمارے پاس ثانوی جماعتوں سے لیکر پی ایچ ڈی سطح تک کے طالبعلموں اور وسطی درجہ کے پیشہ ورافراد کے لیے مواقع دستیاب ہیں۔

مذکورہ پروگراموں میں سے ہرایک کے لیے درخواست دینے کے مختلف طریقہ ہائے کاراوراوقات ہوتے ہیں۔ براہ مہربانی مندرجہ ذیل بیان کردہ تفصیلات کا بغور مطالعہ کیجیے۔

http://iearnpk.org/ and https://www.facebook.com/sie.iearn

ثانوی سطح کے طالبعلموں کے لیے

کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹڈی پروگرام ( وائے اِی ایس) ثانوی سطح کے طالبعلموں کوامریکہ میں ایک سال تعلیم حاصل کرنے کے لیے وظیفہ فراہم کرتا ہے۔ منتخب ہونے والے طالبعلم میزبان خاندانوں کے ساتھ قیام،ہائی اسکول میں تعلیم،امریکہ کی ثقافت اوراقدار کے بارے میں جاننے کی سرگرمیوں میں شرکت، قائدانہ صلاحیتوں کا حصول اورامریکیوں کو پاکستان اورپاکستانی ثقافت سے روشناس کرواتے ہیں۔ براہ مہربانی تفصیلات کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
http://us.iearn.org/program/yes-programs

برائے انڈر گریجوئیٹ طلباء

اسٹڈی آف دی یو ایس انسٹیٹوٹ فاراسٹوڈنٹ لیڈرزآن پبلک پالیسی محنت طلب اور قلیل مدت کا تدریسی پروگرام ہے جس کا مقصد انڈر گریجوئیٹ طالبعلموں کوریاستہائے متحدہ امریکہ کے بارے میں گہری معلومات کی فراہمی اوراُن کی قائدانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔اس پروگرام کے بارے میں مزید تفصیلات انتخاب کی تاریخوں کے دوران امریکی سفارتخانہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوتی ہیں۔

دی گلوبل انڈر گریجوئیٹ سیمسٹر ایکسچینج پروگرام ایک نان ڈگری پروگرام ہے جوانڈرگریجوئیٹ پاکستانی طالبعلموں کو کسی امریکی یونیورسٹی میں ایک سیمسٹر تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے۔:https://www.usefp.org/scholarships/global-ugrad.cfm

گریجوئیٹ سطح کی تعلیم میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے

فلبرائٹ ماسٹرزاورپی ایچ ڈی پروگراموں کے ذریعہ امریکا میں ماسٹرز یا پی ایچ ڈی ڈگری کی تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے۔اس پروگرام کی درخواستیں عمومی طورپرمئی کے مہینہ میں جمع  کی جاتی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے:https://www.usefp.org/scholarships/fulbright-degree.cfm

ہیوبرٹ ہمپفری فیلوشپ پروگرام کے تحت ترقی پذیرملکوں کے نوجوان اور درمیانہ درجہ کے پیشہ ورافراد کوایک سال کے لیے امریکا میں گریجویٹ سطح کی نان ڈگری تعلیم اورامریکی ہم منصب افراد کے ساتھ پیشہ ورانہ معاونت کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ پیشہ ورانہ تربیت کا محورسرکاری پالیسی سازی، تعلیمی نظم و نسق،قانون اورانسانی حقوق،معاشی ترقی،صحت عامہ سے  متعلق پالیسی،صحافت اور ٹیکنالوجی پالیسی کے اُمور ہوتے ہیں۔ اس پروگرام کی درخواستیں عمومی طور پر جولائی میں قبول کی جاتی ہیں۔ براہ مہربانی مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائٹ  ملاحظہ کیجیے: https://www.usefp.org/scholarships/humphrey.cfm

فل برائٹ اسکالرپروگرام امریکی جامعات میں دس ماہ کی مدت پر محیط تدریس اورتحقیق کیلیے دو منتخب پاکستانی  اسکالرز کو  معاونت فراہم کرتا ہے۔پروگرام میں شرکت کی درخواستیں عمومی طور پر اکتوبر میں جمع کیی جاتی ہیں۔اس پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کیلیے  براہ مہربانی مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں: https://www.usefp.org/scholarships/fulbright-scholar.cfm

برائے تدریسی عملہ

ٹیچنگ ایکسیلنس اینڈ اچیومینٹ پروگرام سرکاری اور فاؤنڈیشن اسکولوں میں ثانوی جماعت کی تدریسی ذمہ داریوں میں مصروف عمل انگریزی زبان کے پاکستانی اساتذہ کو اپنے مضمون میں مہارت کے حُصول، تدریسی صلاحتیوں اورانگریزی کی روانی میں اضافہ اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے بارے میں معلومات بڑھانے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اِس پروگرام میں شرکت کی پیشکش صرف انگریزی زبان کے حاضر سروس اساتذہ کو ہی کی جاتی ہے۔ پروگرام کا محور بہترین تدریسی طریقہ ہائے کار اور تکنیکوں میں مہارت کا حصول، بشمول سبق پڑھانے کی تیاری، استعداد جانچنے کی مہارتیں اور تدریسی حکمت عملیوں پرمشتمل ہوتا ہے۔ اس پروگرام میں تدریسی ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہے جس مین کمپیوٹر کا انٹرنیٹ، ورڈ پراسیسنگ اور تدریس کے لیے استعمال بتایا جاتا ہے۔ شرکاء کو میزبان یونیورسٹی کی جانب سے چالیس گھنٹے پر مشتمل مقامی ثانوی اسکول میں عملی تجربہ بھی کروایا جاتا ہے۔پروگرام کے دوران شرکاء کو امریکہ کے ثقافتی ورثہ پر مشتمل مقامات کی سیر، معاشرتی سرگرمیوں میں شرکت اور تدریسی معاونت کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ ٹی اِی اے پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر جائیں
http://tea.org.pk

فلبرائٹ فارن لینگویج ٹیچنگ اسسٹنٹ پروگرام انگریزی زبان کےپاکستانی اساتذہ کو امریکہ کے تعلیمی اداروں میں اپنی تدریسی صلاحیتیں بہتر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ شرکاء نو ماہ کے پروگرام کے دوران منتخب امریکی یونیورسٹیوں میں اردو، پشتو یا پنجابی زبان کی تعلیم بھی دیتے ہیں۔پروگرام میں شرکت کی درخواستیں عمومی طور پر جولائی میں جمع کی جاتی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم مندرجہ ذیل لنک ملاحظہ کریں
https://www.usefp.org/scholarships/flta.cfm

خلا، سائنس اورٹیکنالوجی کے شائقین کے لیے

ناسا طالبعلموں اورنوجوان قائدین کے لیے متعدد آن لائن مقابلوں کی پیشکش کرتاہے۔ طالبعلموں کے حالیہ مقابلو ں کے بارے میں جاننے کے لیے براہ مہربانی مندرجہ ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے: /https://www.nasa.gov/stem
واضح رہے کہ اِن میں سے بعض پروگرام، مواقع اور مقابلے غیرملکی طالبعلموں کے لیے نہیں ہیں.

پیشہ ور افراد کے لیے

پروفیشنل فیلوزایکسچینج پروگرام-اکنامک اِمپاورمنٹ:یہ پروگرام پاکستان، بھارت، نیپال اور قازقستان سے تعلق رکھنے والے چھوٹے یا ابتدائی کاروباری سلسلوں ، بزنس ایڈمنسٹریشن،حکومت، غیر سرکاری تنظیموں،تجارتی تعلیم اور انکیوبیشن ہب سے منسلک وسطی درجہ کے ابھرتے ہوئے رہنماؤں کو اوکلاہوما میں چھوٹے درجہ کے کاروبار میں کام کرنے اور امریکہ میں کسی معروف یونیورسٹی میں پانچ ہفتہ پیشہ ورانہ تبادلہ پروگرام کے لیے رابطے اُستوار کرتا ہے جس میں کسی چھوٹی سطح کی امریکی تجارتی تنظیم میں فیلوشپ بھی شامل ہے۔ مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے: http://www.ou.edu/web

پروفیشنل فیلوز پروگرام-گورننس اینڈ سوسائٹی:اس دوطرفہ تبادلہ پروگرام میں بھارت، پاکستان، نیپال اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے ۲۵ سے۴۰ سال عمر کے اُبھرتے ہوئے رہنماؤں کواپنی قائدانہ صلاحیتوں میں بہتری اورہم منصب افراد سے تعلقات اُستوار کرکےآپس میں تبادلہ خیال اوراپنے بہترین تجربات سے آگاہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ شرکاء امریکہ میں قانون سازی کےعمل کے بارے میں سوجھ بُوجھ میں اضافہ کے لیے امریکہ میں کسی تنظیم یا سرکاری دفتر سے بھی منسلک کیے جاتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائیٹ ملاحظہ کریں:
https://www.worldlearning.org/program/professional-fellows-for-governance-and-society-south-and-central-asia

پروفیشنل فیلوزایکسچینج پروگرام-انٹرپرینیوئرشپ

یہ دو طرفہ بین الاقوامی تبادلہ پروگرام ہے جودرمیانہ درجہ کےغیر ملکی اورامریکی رہنماؤں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، قائدانہ اورپیشہ ورانہ صلاحتیوں میں اضافہ اورآپس میں طویل المیعاد اور پائیداراشتراکِ کارکے قیام کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔پروگرام کے شرکاء کو انفرادی پیشہ ورانہ تربیت پرمرکوز تجربہ حاصل کرنے کے مقصد سے امریکہ بھر میں غیرمنافع بخش تنظیموں،نجی تجارتی اداروں اور سرکاری دفاتر میں پانچ سے چھ ہفتوں پرمشتمل جامع فیلوشپ پرتعینات کیا جاتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے۔
http://www.ou.edu/web

 اُبھرتے ہوئے مصنفین اور موسیقاروں کے لیے

یونیورسٹی آف آیوواکا انٹرنیشنل رائیٹنگ پروگرام (آئی ڈبلیو پی) قدیم ترین اورسب سے بڑی کثیر القومی رائیٹنگ ریزیڈنسی ہے۔ آئی ڈبلیو پی کے تحت ہر سال مختلف برّاعظموں سے تعلق رکھنے والے نمایاں مصنفوں کو یونیورسٹی آف آیووا بلایا جاتا ہے۔ آئی ڈبلیوکا مقصد لکھنے والوں کو بین الثقافتی ماحول کی فراہمی اور تحریر ، مطالعہ، ترجمہ،غوروفکر، تحقیق، سفر،درس و تدریس،اسٹیج پرکام کرنے اوریونیورسٹی اور آیووا شہر کے اندر متحرک ادبی اور تعلیمی برادری کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرتاہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:https://iwp.uiowa.edu/residency  

بِٹوین دی لائنز یونیورسٹی آف آیووامیں ۱۶ سے ۱۹ سال تک کی عمر کے نوجوانوں کے لیے تخلیقی تحریر کے رموز پر مبنی ثقافتی تبادلہ پروگرام ہے۔ شرکاء دو ہفتہ پرمحیط جامع تربیتی نشست میں شریک ہوتے ہیں،وہ اپنا وقت تخلیقی تحریر نگاری کی تربیتی نشستوں اوربین الاقوامی ادبی سیمینار میں صرف کرتے ہیں، جن کی ترتیب کا مقصد دنیا بھر میں اُنسیت پیدا کرنا ہے۔ فیکلٹی میں امریکہ سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ایوارڈ یافتہ عالمی سطح کے شاعراور لکھاری شامل ہیں جو خود بھی تخلیقی تحریرنگاری کے تجربہ کار اساتذہ ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے
https://iwp.uiowa.edu/programs/between-the-lines

۲۰۱۲ء سے ون بیٹ نےدنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ۱۹ سے ۳۵ سال تک کی عمر کےموسیقاروں کو ہر سال خزاں میں امریکہ بُلایا ہے اور اس دوران وہ مل جل کر گیت نگاری، گائیکی اوراس کی پیشکش سمیت فنون لطیفہ پر مبنی سماجی سرگرمیوں کے بارے میں حکمت عملی مرتب کرتے ہیں ۔مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: https://1beat.org/mission

صحافیوں کے لیے

یو ایس پاکستان پروفیشنل پارٹنرشپ پروگرام فاراردواسپیکنگ جرنلسٹس پاکستان سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو گیلارڈ کالج آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن یونیورسٹی آف اوکلاہوما میں ذرائع ابلاغ  سے آگہی، حُصولِ تربیت اور تبادلہ پروگرام میں شرکت کے لیےامریکہ بھیجتا ہے۔ پروگرام کی درخواستیں عام طورستمبرمیں وُصول کی جاتی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.uksresearch.com

بعد از تبادلہ ۔۔۔

تبادلہ پروگرام کے شرکاء کو وطن واپسی کے بعد پاکستان۔ یوایس ایلومنائی نیٹ ورک میں شمولیت کا موقع میسرآتا ہے۔ہمارے ایلومنائی پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: https://pk.usembassy.gov/education-culture/alumni/

اضافی معلومات

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دنیا بھر میں جاری تبادلہ پروگراموں  کے بارے میں مزید معلومات کے لیے  براہ مہربانی ملاحظہ کیجیے: https://eca.state.gov/programs-initiatives