امریکہ میں تعلیم حاصل کریں

Group of students

پاکستان میں  امریکی سفارتی مشن پاکستانی  اور امریکی عوام کے مابین باہمی روابط اُستوار کرنے کے  لیئےمتعدد تعلیمی، ثقافتی اور تبادلہ پروگراموں  کے وسیع سلسلہ میں معاونت کرتا ہے۔ہم   امریکی حکومت کےتعاون سے جاری دنیا کا  سب سے بڑے فلبرائٹ پروگرام  چلاتے ہیں، جس کے تحت ہر سال  ۱۵۰ پاکستانیوں کو امریکہ کی یونیورسٹیوں میں حُصول  تعلیم کے لیے بھیجا جاتا ہے، جن میں سے ایک سو   کے لگ بھگ امیدوراوں کو ماسٹرز جبکہ پچاس   کے قریب افراد کو پی ایچ ڈی کی  ڈگری  کے حصول کے لیے وظیفہ دیا جاتا ہے۔ ہم ہر سال  آٹھ سو پاکستانیوں کو امریکہ میں تبادلہ پروگراموں  میں شرکت کے لیئے  اعانت فراہم کرتے ہیں، جن میں ایک سال کا عرصہ امریکہ میں قیام کرنے والے ثانوی سطح کے طالبعلموں سے لیکر پیشہ ورانہ سطح تک کے  افراد شامل ہوتے ہیں۔   اُن کو امریکہ میں اپنے ہم منصب افراد سے منسلک کیا جاتا ہے۔  ان کاوشوں کی وجہ سے دنیا بھر میں امریکہ تبادلہ پروگراموں سے مستفید ہونے والے افراد کا سب سے بڑا الومنائی نیٹ ورک پاکستان میں قائم ہے۔ ہم انگریزی زبان سکھانے  کے وسیع مواقع، پاکستان بھر میں قائم  ریاستہائے متحدہ امریکہ کے بارے میں حُصول معلومات کے مراکز  لنکن کارنرز کے انتظام و انصرام ، فنون لطیفہ، ثقافتی ورثہ،  موسیقی، فلم اور تخلیقی تحریرنگاری سے متعلق روابط اُستوار کرنے کی سرگرمیوں کی   حمایت کرتے ہیں۔ اپنی دلچسپی سے متعلق کسی بھی پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ازراہ کرم  مندرجہ  ذیل تفصیلات کا  مطالعہ کریں۔

 

Image of professional men and women who are part of our team.

سابقہ طالبِ علم

انٹرنیشنل ایکسچینج کی سابقہ طلباء کی برادری میں شامل ہوں، ایک ویب سائیٹ جو موجودہ اور ابھرتے ہوئے اُن رہنماؤں کے لئے ہے جو امریکی حکومت کے تعاون سے چلائے جانے والے ایکسچینج پروگراموں میں شرکت کر چکے ہیں۔

Image of student standing in front of a chalkboard with question marks written on the board

انگریزی زبان سیکھنا

ایک غیر ملکی زبان کے طور پر انگریزی سیکھیں اور سکھائیں، امریکی ثقافت کے بارے میں جانیں اور عالمی سطح پر سیکھنے والوں کی کمیونٹی میں انگریزی میں بول چال کی حوصلہ افزائی کریں۔