ریجنل انگلش لینگوئج آفس( آر اِی ایل او) یعنی علاقائی دفتر برائے فروغ ِ انگریزی زبان ، امریکی سفارتخانہ کے پبلک ڈپلومیسی سیکشن کا حصہ ہے اور پاکستان بھر میں انگریزی زبان کے اساتذہ اور طالبعلموں کو پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کر نے کی توسط سےعوامی سفارتکاری کی خدمات سرانجام دیتا ہے۔
آر اِی ایل او امریکی سفارتخانہ اور امریکی قونصل خانوں کے شعبہ تعلقات عامہ کے ذریعہ سے کام کرتے ہوئےتربیتی مواقع ، مہارتوں اور مواد کی فراہمی کی غرض سے انگریزی زبان کے تدریسی ضابطہ کار سے متعلق منصوبے اور سرگرمیاں مُرتب اور نافذ کرتا ہے۔ پاکستان میں موجود آر اِی ایل او دفتر دنیا بھر میں قائم اِس نوعیت کے ۲۵ دفاتر میں سے ایک ہے اور امریکی محکمہ خارجہ کا ع علاقائی دفتر برائے ترویج انگریزی زبان ، بیورو برائے فروغ ِتعلیم و ثقافتی اُمور اُس کا رابطہ کار ہے۔
علاقائی پروگرامز برائے انگریزی زبان
انگلش لینگوئج اسپیشلسٹ پروگرام: انگلش لینگوئج اسپیشلسٹ پروگرام کے تحت امریکی تدریسی ماہرین کو پاکستان میں قلیل مدت کی ذمہ داریوں کے لیے تدریس انگریزی بطور غیرملکی زبان ( ٹی اِی ایف ایل) یا تدریس انگریزی زبان بطور دوسری زبان ( ٹی اِ ی ایس ایل ) اور اطلاقی لسانیات کے لیے بھرتی کیا جاتا ہے۔ ان کی عمومی ذمہ داریوں میں نصابی منصوبے، اساتذہ کی تربیت کی نشستیں، نصابی کُتب کی تیاری ، انگریزی برائے خصوصی مقصد اور سرگرمیوں کا جائزہ لینا شامل ہے۔ اگر آپ کا ادارہ یا تنظیم انگلش اسپیشلسٹ پروگرام منعقد کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے تو براہ مہربانی آر اِی ایل او دفتر سے رابطہ کریں۔
اِی ٹیچر اسکالرشپ پروگرام: اِی -ٹیچر اسکالرشپ پروگرام پاکستان میں انگریزی پڑھانے والے پیشہ ور افراد کو امریکہ کی مختلف یونیورسٹیوں کی مدد سے آن لائن اور گریجویٹ سطح کی تدریسی سرگرمیوں کی سہولت پیش کرتا ہے۔ تربیتی نصاب میں غیر ملکی زبان انگریزی میں تنقیدی سوچ، نوجوان طالبعلموں کو انگریزی پڑھانا، خصوصی مقاصد پر مرکوز انگریزی زبان کی تعلیم، بہترین طریقہ ہائے کار اور انگریزی کا بطور غیر ملکی زبان جائزہ شامل ہیں۔
انگلش ایکسیس ما ئکرواسکالرشپ پروگرام: ایکسیس مائیکرو اسکالرشپ پروگرام پسماندہ معاشرتی طبقوں سے تعلق رکھنے والے تیرہ سے اٹھارہ سال عمر کے ہونہار پاکستانی نوجوانوں کو بعد از اسکول نشستوں اور موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران محنت طلب سرگرمیوں کے ذریعہ سے انگریزی زبان کی مہارتیں اور پیشہ ورانہ تربیت کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ ایکسیس پروگرام دو سالوں کے عرصہ کے دوران ۳۶۰ گھنٹوں پر محیط تدریسی نشستوں پر مشتمل ہے ۔2004 میں اس کے آغاز کے بعد سے، پاکستان میں 24,000 سے زائد طلباء اس پروگرام سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ ایکسیس پروگرام کے آغاز سے اب تک۸۰ سے زیادہ ملکوں میں ۱۵۰،۰۰۰ سے زائد طالبعلموں نے انگلش ایکسیس پروگرام میں شرکت کی ہے۔ پاکستان میں ایکسیس الومنائی نے غیر سرکاری تنظیموں کے اجراء، اسکولوں کے قیام، حصولِ اعلیٰ تعلیم اور ذاتی کاروبار کے آغاز کی مثالوں سے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
انگلش ورکس ! پروگرام :یہ ۱۷ سے ۲۰ سال عمر کے بیروزگار اور ذیلی ملازمت میں مصروف پاکستانیوں کے لیے سخت محنت طلب تعلیمی سرگرمیوں پر مبنی مجموعی طور پر ۲۴۰ گھنٹہ دورانیہ کا انگریزی زبان پر عُبور اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تکمیل کا نصاب ہے ۔ یہ چھ ماہ پر مبنی پروگرام خصوصی طور پر پاکستان کے لیے ترتیب دیا گیا تھا اور اب تک پسماندہ معاشرتی طبقوں سے تعلق رکھنے والے 3700 نوجوان مستفید ہوچکے ہیں ۔ اس وقت پاکستان میں گیارہ سوطالبعلموں کے لیے گیارہ مختلف پروگرام جاری ہیں۔
مواد برائے تدریس انگریزی زبان
امریکی انگریزی کی ویب سائیٹ: امریکی انگریزی کی ویب سائیٹ انگریزی زبان کی تعلیم اور امریکی ثقافت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا یکجا مجموعہ ہے۔
انگلش ٹیچنگ فورم: فورم ،بیورو برائے فروغِ تعلیم و ثقافت کے دفتر برائے ترویج ِ انگریزی زبان کی جانب سے شائع کیا جانے والا سہ ماہی جریدہ ہے جو انگریزی زبان پڑھانے والے پیشہ ور ماہرین کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔RELO پاکستان ہر سہ ماہی میں تعلیمی اداروں، لنکن کارنرز اور انگریزی پڑھانے کے شوقین افراد میں فورم کی 3,600 کاپیاں تقسیم کرتا ہے۔
پیشہ ورانہ تربیت کےورچوئل پروگرام
امریکن انگلش اِی ٹیچر پروگرام: آن لائن پروفیشنل انگلش نیٹ ورک (اوپن) امریکہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کے ذریعے انگریزی پڑھانے والے پیشہ ور افراد کو آن لائن گریجویٹ سطح کی کلاسیں پیش کرتا ہے۔ یہ پروگرام پاکستان میں مُقیم اور انگریزی زبان کی تدریس میں مصروف عمل تمام پاکستانیوں کی شرکت کے لیے دستیاب ہے۔ شمولیت کے متمنی اِ ی ایل ٹی پروفیشنل براہ راست مسابقتی طریقہ ہائے کار سے اس پروگرام میں درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ ریجنل انگلش لینگوئج آفس (آر اِی ایل او) ہر سال سرما، بہار، گرما اور خزاں دورانیوں کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کرتا ہے۔ مستقبل میں ورچوئل ذرائع پر دستیاب پیشہ ورانہ تربیتی مواقع، نامزدگی اور انتخاب کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے انگریزی زبان سے منسلک پیشہ ور افراد آر اِی ایل او پاکستان کے فیس بک صفحہ کو ملاحظہ کرتے رہے۔ امریکن انگلش اِی -ٹیچر کے ایم او او سیز شرکت کے مُتمنی افراد کے لیے بلا معاوضہ دستیاب ہیں۔ اس ضمن میں مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائیٹ ملاحظہ فرمائیں:
https://www.aeeteacher.org/MOOC.
دیگر تبادلہ پروگرام
ٹیچنگ ایکسلینس اینڈ اچیومینٹ پرگرام: ٹی اِی اے پروگرام ثانوی اسکولوں میں بَر سرِ خدمت پاکستانی اساتذہ کو گریجوئیشن سطح کی امریکی یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم میں چھ ماہ پر مبنی تعلیمی سرگرمیاں فراہم کرتا ہے۔
فلبرائٹ فارن لینگوئج ٹیچنگ اسسٹنٹ پروگرام: فلبرائٹ ایف ٹی ایل اے پروگرام انگریزی زبان کے نوجوان پاکستانی اساتذہ کو امریکہ میں کالج اور یونیورسٹیوں میں اپنی تدریسی صلاحیتیں بہتر کرنے اور امریکی ثقافت اور روایات کے بارے میں معلومات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اردو، پشتو، پنجابی اور دیگر مقامی زبانوں میں تدریس کی مہارتوں میں بہتری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
TESOL بین الاقوامی کنونشن کے تبادلے میں اس سالانہ کنونشن میں ذاتی طور پر اور مجازی شرکت دونوں شامل ہیں۔ TESOL پیشہ ور افراد کی ایک بین الاقوامی انجمن ہے جو انگریزی زبان کی تعلیم کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ RELO پاکستان پاکستانی تعلیمی پیشہ ور افراد کے لیے اساتذہ کی انجمن PakTESOL کے قیام کی حمایت کر رہا ہے۔