سکالرشپ ایکسچینج

فل برائٹ پروگرام

فل برائٹ پروگرام کے ذریعے امریکا میں ماسٹرز یا پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی جاسکتی ہے۔ منتخب امیدواروں کی یونیورسٹی فیس، کتابوں کی لاگت، ہوائی سفر، انشورنس اور ماہانہ خرچ امریکی حکومت برداشت کرتی ہے جبکہ ویزا کے حصول میں طلبا کو معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ اس اسکالر شپ کے بارے میں مزید جاننے کیلیے یونائٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاونڈیشن ان پاکستان (USEFP) کی ویب سائٹ وزٹ کی جاسکتی ہے۔

فل برائٹ اسکالر پروگرام

فل برائٹ اسکالر پروگرام امریکی جامعات میں تدریس اور تحقیق کیلیے معاونت فراہم کرتا ہے۔ 12 ماہ پر محیط اس اسکالرشپ کے تحت امریکی حکومت ہوائی سفر، ریسرچ الاونس انشورنس اور ماہانہ خرچ برداشت کرتی ہے جبکہ ویزا کے حصول کیلیے طلبا کو معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ اس پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کیلیے یونائٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاونڈیشن ان پاکستان (USEFP) کی ویب سائٹوزٹ کیجئے۔

یوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹڈی پروگرام (YES)

اس پروگرام کے ذریعے 15 سے 17 سال عمر کے سیکنڈری اسکول کے پاکستانی طلبا امریکا میں ایک سال تک تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ اس اسکالرشپ کے بارے میں مزید جاننے کیلیے iEARN پاکستان کی ویب سائٹ وزٹ کی جاسکتی ہے۔

گلوبل انڈرگریجویٹ پروگرام (UGRAD)

یہ اسکالر شپ پاکستانی جامعات میں بیچلرز ڈگری کے حصول کیلیے زیر تعلیم طلبا کیلیے ترتیب دی گئی ہے جس کے تحت وہ امریکی کالجزیا یونیورسٹیوں میں ایک سیمسٹر کیلیے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ اس اسکالر شپ کے بارے میں مزید جاننے کیلیے یونائٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاونڈیشن ان پاکستان (USEFP) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

کمیونٹی کالج انیشی یٹیو

اس پروگرام کے تحت پاکستانی طلبا امریکی کمیونٹی کالجزمیں ایک سال تک تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس پروگرام کے تحت کمیونٹی کالجزکی ڈگری حاصل نہیں کی جاسکتی۔ مزید جاننے کیلیے یونائٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاونڈیشن ان پاکستان (USEFP) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

نیئر ایسٹ اینڈ ساوتھ ایشیا انڈرگریجویٹ ایکسچینج

اس اسکالر شپ کے ذریعے بیچلرز ڈگری  کے حصول کیلیے زیر تعلیم پاکستانی طلبا کو ایک سال کیلیے امریکی یونیورسٹیوں میں تعلیم دی جاتی ہے۔ وہ طلبا جو یونیورسٹی کے پہلے یا دوسرے سال میں زیر تعلیم ہیں یا ان کی ڈگری مکمل ہونے میں ایک سال باقی ہے، وہ تمام اس اسکالرشپ کیلیے اہل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلیے یونائٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاونڈیشن ان پاکستان (USEFP) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

یو ایس سمر سسٹرز ایکسچینج پروگرام

یو ایس سمر سسٹرز ایکسچینج پروگرام کے تحت اسکول میں زیر تعلیم پاکستانی طالبات گرمیوں کی تعطیلات میں امریکی جامعات کے مختلف کورسز میں داخلہ لے سکتی ہیں۔ اس اسکالرشپ کے بارے میں مزید جاننے کیلیے iEARN پاکستان کی ویب سائٹ وزٹ کیجئے۔

ہبرٹ ایچ ہمفری فیلوشپ

اس پروگرام کے تحت تجربہ کار پاکستانی پیشہ ور افراد کو ایک سال کیلیے امریکا میں تعلیم اور تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ اس اسکالرشپ کے ذریعے امریکی جامعات سے ڈگری حاصل نہیں کی جاسکتی۔ مزید جاننے کیلیے یونائٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاونڈیشن ان پاکستان (USEFP) سے رابطہ کیجئے۔

پروفیشنل پارٹنرشپ فار جرنلسٹس

اس پروگرام کے ذریعے پاکستانی اور امریکی صحافیوں کے درمیان پیشہ ورانہ رابطوں کو فروغ دیا جاتا ہے۔ منتخب افراد پاکستانی اور امریکی صحافتی اداروں میں چار ہفتے تک پیشہ ورانہ خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ اس بارے میں مزید جاننے کیلیے یونائٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاونڈیشن ان پاکستان (USEFP) کی ویب سائٹ وزٹ کیجئے۔