اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اور کراچی، لاہور اور پشاور میں قائم قونصل خانوں کا مقصدپاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی و تجارتی روابط کا فروغ ہے۔سفارت خانے کی سرگرمیوں کا مطمع نظر جمہوری اداروںکو مضبوط بنانا،ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلائو اور علاقائی سلامتی کو یقینی بنانا،عالمی دہشت گردی کا مقابلہ کرنا، منشیات کی پیداوار اور نقل و حمل کی روک تھام کرنا اور تجارت و سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔
اسلام آباد میںامریکی سفارت خانے کاشعبہ امور عامہ امریکہ میں زندگی کے تمام تر پہلوئوں پر معلومات پیش کرتا ہے اور یہ شعبہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ثقافتی تبادلے کی راہ ہموار کرتا ہے۔انفارمیشن ریسورس سنٹر(IRC)کے پاس امریکہ کے حالات حاضرہ،تاریخی واقعات اورتعلیمی مواقع سمیت بے شمار موضوعات پربھرپور معلومات ہیں۔
دنیا بھر میں امریکہ کے دوسرے مشنز کی طرح یہ سفارت خانہ توقع کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترروابط، باہمی مفاہمت کو فروغ دیں گے۔جمہوری تصورات کو پروان چڑھائیں گے، انسانی حقوق کی صورت حال بہتر بنا ئیں گے اور ایک صحت مندانہ عالمی ماحول اور محفوظ دنیا کی راہ ہموار کریں گے