قانونی دائمی رہاشی (LPR) – گرین کارڈ کے ہامل

کروناوائرس وبا کے دوران سفر – ہوائی جہاز کے ذریعے امریکا جانے والے مسافروں کیلئے شرائط

قانونی دائمی رہاشی (LPR) کی حیثیت  دوسرے ممالک کے شہریوں کو امریکا میں قانونی طور پر رہائش اختیار کرنے کا حق دیتی ہے۔ یہ حیثیت عام طور پر "گرین کارڈ” رکھنے کے ساتھ منسوب کی جاتی ہے۔ کروناوائرس کی وجہ سے پیدا سفری پیچیدگیوں کے باوجود LPR کی ذمہ داریاں بشمول اپنی دائمی رہائشی حیثیت برقرار رکھنا اپنی جگہ پر قائم ہیں۔ وہ قانونی دائمی رہائشی جوکہ امریکا سے باہر زیادہ عرصے کیلئے باہر رہتے ہیں ان کی LPR کی حیثیت ختم بھی ہوسکتی ہے۔

وہ LPR جو ایک سال سے کم عرصے کیلئے کسی دوسرے ملک میں رہے ہیں:

اگر آپ ایک LPR ہیں اور ایک سال سے کم عرصے کیلئے امریکا سے باہر رہے ہیں اور آپ کا گرین کارڈ چوری، گم یا اس کی میعاد ختم ہوچکی ہے تو آپ ٹرانسپورٹیشن بورڈنگ فوائل کیلئے درخواست دے سکتے ہیں جس سے ہوائی سفر فراہم کرنے والی کمپنیوں کو آپ کو امریکا واپس لانے میں مدد مل سکے گی۔

بورڈنگ فوائل ایک ویزا کی طرح ہی ہوتا ہے اور آپ کے غیرملکی پاسپورٹ پر چھاپا جاتا ہے۔ اسے زیادہ سے زیادہ ۳۰ دن کے عرصے اور صرف ایک مرتبہ داخلا کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بورڈنگ فوائل جاری ہونے کیلئے قونصلر افسر کے ساتھ ایک انٹرویو لازمی ہوتا ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی جاتی ہے کہ آپ درحقیقت امریکا میں قانونی دائمی رہائشی حیثیت حاصل ہے۔

کراچی قونصل خانہ میں بورڈںگ فوائل کیلئے درخواست دائر کرنے کیلئے آپ کو درج ذیل چیزیں کرنا ہوں گی:

  1. درخواست فارم I-131A پُر کریں اور آن لائن فی جمع کروائیں۔ موجودہ فی ۵۷۵ امریکی ڈالر ہے۔
  2. ایک پاسپورٹ فوٹو حاصل کریں جوکہ فوٹو کیلئے مقرر ان توقعات پر پورا اترتی ہو۔
  3. بورڈنگ فوائل اپائنٹمنٹ حاصل کرنے کیلئے برائے مہربانی https://ustraveldocs.com/pk/pk-iv-sb1visa.asp#boardingfoil پر جائیں۔ بورڈنگ فوائل عام طور پر ۲ کاروباری دنوں میں مکمل کیے جاتے ہیں۔

اپنے ہمراہ پُر کیا ہوا I-131A درخواست فارم، پاسپورٹ، پاسپورٹ فوٹو اور فی ادائگی کی رسید لازمی طور پر لائیں۔ اگر ان میں سے کوئی بھی چیز دستیاب نہیں ہوگی تو آپ کو نیا اپائنٹمنٹ لینا پڑے گا۔

وہ LPR جوکہ ایک سال سے زائد عرصے کیلئے کسی دوسرے ملک میں رہے ہیں:

اگر آپ ایک LPR ہیں اور ایک سال سے زائد عرصے کیلئے امریکا سے باہر رہے ہیں تو آپ کو USCIS رابطہ مرکز سے رابطہ کرکے معلوم کرنا ہوگا کہ آپ کو امریکا میں داخلے کی اجازت ملے گی یا نہیں۔ کراچی قونصل خانہ میں کوئی بھی USCIS مرکز موجود نہیں ہے اس لیے ہم آپ کے LPR سے متعلق کسی بھی سوال کا جواب نہیں دے پائیں گے۔ اگر USCIS رابطہ مرکز آپ کو SB-1 ریٹرنگ ریزیڈنٹ ویزا کیلئے درخواست جمع کرنے کا مشورہ دیتا ہے تو اس صورت میں آپ اپنی ابتدائی درخواست کراچی قونصل خانہ میں جمع کرا سکتے ہیں۔ SB-1 ویزا کیلئے یہاں پر جامع رہنمائی دی گئی ہے۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ SB-1 ویزا کیلئے اہل ہیں اور اس کیلئے کراچی قونصل خانہ میں درخواست جمع کرانا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے انٹرویو کے وقت مندرجہ ذیل فارم اور دستاویز جمع کرانے ہوں گے:

  • آپ کی ایک واپس لوٹنے والے رہائشی کی حیثیت کی تصدیق کرنے کیلئے ایک مکمل کی ہوئی درخواست، فارم DS-117
  • آپ کا دائمی رہائشی کارڈ، فارم I-551
  • آپ کی دوبارہ داخلہ کا اجازتنامہ، اگر ہے
  • ۱۸۰ امریکی ڈالر فی کی ادائگی

آپ کو اپنی درخواست کی حمایت میں مزید دستاویز بھی لانے ہوں گے جن سے ان باتوں کی تصدیق ہوسکے:

  • امریکا سے باہر سفر کی تاریخیں (مثال، ہوائی جہاز کے ٹکٹ، پاسپورٹ ٹھپے، وغیرہ)
  • آپ کے امریکا سے تعلق اور واپس لوٹنے کے ارادے سے متعلق ثبوت (مثال، امریکا میں ٹئکس رٹرن اور مالی، خاندانی و سماجی تعلقات کا ثبوت)
  • اس بات کا ثبوت کہ طویل عرصے کیلئے امریکا سے باہر رہنا کسی ایسی وجہ سے تھا جوکہ آپ کے بس میں نہیں تھی (مثال، کسی بیماری کی وجہ سے سفر نہ کرپانا، امریکی کمپنی میں ملازمت وغیرہ)

آپ یہ سارے دستاویزات جمع کرلیں تو انہیں ACSKarachi@state.gov پر ای میل کرکے SB-1 انٹرویو کی درخواست کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کا DS-117 قبول کیا جاتا ہے تو آپ کی درخواست مزید عمل درآمد کیلئے اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے بھیج دیا جائے گی۔ اگر آپ کا DS-117 رد کیا جاتا ہے تو اس صورت میں آپ کی جانب سے فی کی مد میں جمع کرائے گئے ۱۸۰ امریکی ڈالر واپس نہیں کیے جائیں گے۔

نوٹیس: اسلام آباد میں موجود سفارتخانہ اور کراچی میں موجود قونصل خانہ ان دنوں معمول کی امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا (بشمول DS-117) خدمات سرانجام نہیں دے رہے۔ جتنا جلد ممکن ہوسکا ہم معمول کے مطابق اپنی ویزا خدمات جاری کردیں گے لیکن اس وقت کوئی مخصوص تاریخ نہیں بتائی جاسکتی۔ بورڈنگ فوائل (I-131A) درخواستوں کیلئے اپائنٹمنٹ حاصل کرنے کیلئے برائے مہربانی https://ustraveldocs.com/pk/pk-iv-sb1visa.asp#boardingfoil پر جائیں۔