ہنگامی خدمات

امریکی شہری خدمات کے شعبے سے صرف بذریعہ اپائنٹمنٹ رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ امریکی اور پاکستانی تعطیلات کے دوران یہ خدمات فراہم نہیں کی جاتیں لیکن ہنگامی صورتِ حال میں کراچی سمیت ملک بھر سے امریکی شہریوں کی فون کالز وصول کی جاتی ہیں۔ کسی امریکی شہری کی زندگی کو لاحق خطرات کے بارے میں آگاہ کرنے کیلیے امریکی قونصل خانے سے 02135275000 (پاکستان سے کال کرنے کیلیے) 9202150003527 (پاکستان کے باہر سے کال کرنے کیلیے) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ممکن ہے کہ دن کے مخصوص اوقات میں اردو زبان میں مہارت رکھنے والے ٹیلیفون آپریٹرز فوری طور پر دستیاب نا ہوں۔ پاکستانی پولیس حکام سے رابطہ کرنے کیلیے 15 ڈائل کیا جا سکتا ہے۔ اس نمبر پر 24 گھنٹے ایمرجنسی کالز وصول کی جاتیں ہیں۔

امریکا میں موجود افراد امریکی محکمہ خارجہ کے بیرون ملک شہری خدمات کے شعبے سے 24 گھنٹے ان نمبرز پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں 8884074747 , 2025014444۔ واضح رہے کہ یہ نمبرز صرف ہنگامی صورت حال میں استعمال کرنے کیلیے ہیں۔

ہنگامی طبی امداد کیلیے دستیاب طبی وسائل کی فہرست۔

ہنگامی قانونی امداد کیلیے دستیاب  قانونی وسائل کی فہرست۔

امریکی پاسپورٹ کی گمشدگی یا چوری کی صورت میں معلومات۔

امریکی شہری خدمات کے دفتر کو پیغام بھیجنے کیلیےہماری ویب سائٹ پر موجود فارم استعمال کیا جاسکتا ہے۔ امریکی شہری خدمات کی معمول کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کیلیے ہمارا ای فارم استعمال کریں۔ اس کے علاوہ بیرون ملک ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلیے امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جس پر جرائم کا شکاراور لاپتہ افراد، اہلخانہ سے را بطے، گرفتاری اور حراست، ماں یا باپ میں سے کسی ایک کی جانب سے بچے کے اغوا، بیرون ملک موت اور قدرتی آفات  کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔