امریکن سٹیزنز سروسز (اے سی ایس)

ہم سندھ اور بلوچستان صوبوں میں امریکی شہریوں کو قونصلر مدد  اور معلومات فراہم کرتے ہیں۔

اے سی ایس یونٹ امریکہ کے ویزے کے حوالے سے کوئی خدمات فراہم نہیں کرتا اور نہ ہی امریکہ کے ویزے سے متعلق سوالات کا جواب دیتا ہے۔امریکہ کو نقل مکانی  (امیگریشن )کے ویزے سے متعلق معلومات کے لئے براہ کرم یہاں کلک کیجئے اور نان امیگریشن ویزا کے لیے یہاں کلک کیجئے۔

 

پاسپورٹ کے لئے درخواست دینے والوں کو چاہئے کہ وہ محکمہ خارجہ کے پاسپورٹ ویزرڈ کا آلہ استعمال کرتے ہوئےدرخواست کے موزوں فارم ،فیس کے تعین اور تصویر کی شرائط کی معلومات حاصل  کریں۔ پاسپورٹ ویزرڈکے آخری صفحہ پر آپ کو ’’اپنے ہاتھ سے مکمل کرنے‘‘اور ’’خودکار طریقہ سے مکمل کرنے‘‘کے آپشنز نظر آئیں گے۔درخواست گذاروں کو ’’خودکار طریقہ سے مکمل کرنے‘‘کاآپشن استعمال کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ ’’خودکار طریقہ سے مکمل کرنے‘‘ کی صورت میں کمپیوٹرآپ کی معلومات آن لائن حاصل کرے گا اور خودکار طریقہ سے ایک مکمل پی ڈی ایف پرنٹ کے لئے تیار کرلے گا۔اگر آپ خودکار طریقہ سے فارم مکمل کرنے کی سہولت سے استفادہ کرنے سے قاصر ہوں تو آپ فارم کو پرنٹ کرکے اسے ہاتھ سے مکمل کر سکتے ہیں۔

ـ   اپنی درخواست شروع کرنے کا عمل ’’آن لائن مکمل کرنے اور پرنٹ کرنے‘‘کے کالم کے نیچے ’’سبمٹ‘‘ پر کلک کرکے کریں۔

ـ   خودکار طریقہ سے فارم مکمل کرنے کا عمل اپنے طور پر تو فارم  ڈی ایس۔۱۱کے انداز میں شروع ہوگا لیکن آخر میں یہ آپ کے جوابات کی بنیاد پر درست فارم (ڈی ایس۔۱۱، ڈی ایس۔۸۲، ڈی ایس۔۵۵۰۴غیرہ)پی ڈی ایف کی صورت میں پرنٹ کردے گا۔

ـ   اگرآپ جس پاسپورٹ کی تجدید کرانا چاہتے ہیں وہ کسی قونصلیٹ یا بیرون ملک قائم سفارت خانہ کی طرف سے جاری کردہ ہنگامی پاسپورٹ ہو تو اس سوال کے جواب میں کہ ’’ کیاآپ کی سب سے آخری پاسپورٹ بک دو برس یا اس کم مدت کے لئے تھی‘‘؟ صرف’’ہاں‘‘کو منتخب کیجئے۔اگر آپ جس پاسپورٹ کی تجدید کرانا چاہتے ہوں وہ  دوسرا پاسپورٹ ہونے کی وجہ سے دو یا چار برس تک کی محدود مدت کے لئے تھا تو پھر’’نہیں‘‘کو منتخب کیجئے۔

ـ   غیر ممالک میں قائم دفاتر میں تیز رفتار سروس یا راتوں رات ڈیلیوری پہنچانے کی سہولت میسر نہیں ہے۔ان میں سے کسی کو سیلکٹ کرنے سے آپ کی درخواست پر کارروائی یا اُس فیس کی مالیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا جو آپ کو انٹرویو کے لئے ادا کرنا ہوگی۔

اپنی درخواست کا پرنٹ حال کرنے کے لئے آخری صفحہ  کے نیچے تک جائیے، رسید کے لئے باکس تلاش کریں اور نیلے بٹن پر کلک کریں۔اس سے پی ڈی ایف تیار ہو جائے گا جسے آپ نے پرنٹ کرکے اپنی اپائنمنٹ کے موقع پر ساتھ لانا ہوگا۔

سولہ سال سے کم عمر درخواست گذار:

درخواست فارم  ڈی ایس۔۱۱۔براہ کرم اس پر دستخط نہ کیجئے۔

درخواست گذار کے حالیہ پاسپورٹ اور بائیو گرافک صفحہ کی فوٹو کاپی

پیدائش کا اصل سرٹیفیکیٹ یا بیرون ملک پیدائش کی قونصلر رپورٹ (سی آر بی اے)

انٹرویو کے موقع پر ماں باپ دونوں کو بچے کے ہمراہ آنا چاہئےاور حکومت کی طرف سے جاری کردہ تصویر کا حامل شناختی کارڈ  یا ایک قابل قبول پاسپورٹ پیش کرنا چاہئے۔اگر والدین میں سے کوئی ایک انٹر ویو میں شریک نہ ہو سکتا ہو توتو پھر انہیں ڈی ایس۔۳۰۵۳  ( سولہ سال سے کم عمربچے کے لئے امریکی پاسپورٹ جاری کرنے پر رضامندی کا اظہارکرنے کا بیان) مکمل کرکے نہ آسکنے والے ماں یا باپ کے تصویری شناختی کارڈ کی کی کاپی جمع کرانا ہوگی۔براہ کرم یہ نوٹ کر لیجئے کہ ڈی ایس۔۳۰۵۳ کی تصدیق کسی امریکی تصدیق کنندہ یا امریکی قونصلیٹ یا سفارت خانہ کے قونصلر آفیسر سے کرائی گئی ہو۔مقامی تصدیق کنندگان کی تصدیق قابل قبول نہیں ہے۔

درخواست گذار کی پاسپورٹ کے لئے تصویر: دو انچ بائی دو انچ(پانچ سنٹی میٹر بائی پانچ سنٹی میٹر)مربع سفید پس منظر کے ساتھ۔یہاں شرائط دیکھ لیجئے۔

ہر درخواست گذار جسے سوشل سیکورٹی نمبر جاری کیا جا چکا ہو پر لازم ہے کہ وہ اس نمبر کو پاسپورٹ کی درخواست میں درج کرے۔اگر آپ کو اپنا سوشل سیکورٹی نمبر معلوم نہیں ہے توپاسپورٹ کے لئے اپائنمنٹ لینے سے پہلے آپ کو یہ نمبر سوشل سیکورٹی ایڈمنسٹریشن کے فیڈرل بینیفٹس یونٹ منیلا سے حاصل کرنا چاہئے۔آپ اس ای میل پتہ پر اُن سے رابطہ کر سکتے ہیں ’’ایف بی یُو ڈاٹ منیلا ایٹ ایس ایس اے ڈاٹ جی او وی‘‘۔

انٹرویو کے موقعہ پر امریکی  ۱۳۵ڈالر کی فیس کریڈٹ کارڈ ،نقد اور یا پاکستانی روپوں میں ادا کی جا سکتی ہے۔اگر آپ نقد کی صورت میں ادا کررہے ہوں تو بُھنی ہوئی  رقم کا انتظام کرکے آئیں۔

کچھ صورتوں میں مزید دستاویزات کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے مثلاً بڑھتی ہوئی عمر کی تصاویر، تحویل کی دستاویزات وغیرہ

مزید معلومات یا ہدایات کے لئے کراچی کےاے سی ایس  یونٹ کو ای میل کیجئے۔

سولہ یا سترہ برس عمر کے درخواست گذار:

درخواست فارم ڈی ایس۔۱۱ ۔براہ کرم دستخط نہ کیجئے۔

درخواست گذار کا موجودہ پاسپورٹ اور بائیوگرافک صفحہ کی فوٹو کاپی

اگر ممکن ہو تو والدین میں سے کم سے کم ایک کی انٹرویو میں شرکت ضروری ہے تاکہ والدین کی آگاہی ظاہر ہو سکے۔

درخواست گذار کی پاسپورٹ کے لئے تصویر: دو انچ بائی دو انچ(پانچ سنٹی میٹر بائی پانچ سنٹی میٹر)مربع سفید پس منظر کے ساتھ۔یہاں شرائط دیکھ لیجئے۔

ہر درخواست گزار جسے سوشل سیکورٹی نمبر جاری کیا جا چکا ہو پر لازم ہے کہ وہ اس نمبر کو پاسپورٹ کی درخواست میں درج کرے۔اگر آپ کو اپنا سوشل سیکورٹی نمبر معلوم نہیں ہے توپاسپورٹ کے لئے اپائنمنٹ لینے سے پہلے آپ کو یہ نمبر سوشل سیکورٹی ایڈمنسٹریشن کے فیڈرل بینیفٹس یونٹ منیلا سے حاصل کرنا چاہئے۔آپ اس ای میل پتہ پر اُن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ’’ایف بی یُو ڈاٹ منیلا ایٹ ایس ایس اے ڈاٹ جی او وی‘‘۔

انٹرویو کے موقع پر ۱۶۵ ڈالر کی فیس کریڈٹ کارڈ ،نقد اور یا پاکستانی روپوں میں ادا کی جا سکتی ہے۔اگر آپ نقد کی صورت میں ادا کررہے ہوں تو بُھنی ہوئی  رقم کا انتظام کرکے آئیں۔

والدین کی آگاہی اور دیگر ضروریات کی مخصوص معلومات کےلیے، براہ مہربانی اے سی ایس یونٹ کراچی کو ای میل کریں۔

۱۸ سال یا اس سے زائد عمر کے پہلی بار کے درخواست گزار:

درخواست فارم  ڈی ایس۔۱۱۔براہ کرم دستخط نہ کیجئے۔

درخواست گزار کی پاسپورٹ کے لئے تصویر: دو انچ بائی دو انچ(پانچ سنٹی میٹر بائی پانچ سنٹی میٹر)مربع سفید پس منظر کے ساتھ۔یہاں شرائط دیکھ لیجئے۔

ہر درخواست گزار پر جسے سوشل سیکورٹی نمبر جاری کیا جا چکا ہو لازم ہے کہ وہ اس نمبر کو پاسپورٹ کی درخواست میں درج کرے۔اگر آپ کو اپنا سوشل سیکورٹی نمبر معلوم نہیں ہے توپاسپورٹ کے لئے اپائنمنٹ لینے سے پہلے آپ کو یہ نمبر سوشل سیکورٹی ایڈمنسٹریشن کے فیڈرل بینیفٹس یونٹ منیلا سے حاصل کرنا چاہئے۔آپ اس ای میل پتہ پر اُن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ’’ایف بی یُو ڈاٹ منیلا ایٹ ایس ایس اے ڈاٹ جی او وی‘‘۔

نٹرویو کے موقعہ پر امریکی ڈالر کی فیس کریڈٹ کارڈ ،نقد اور یا پاکستانی روپوں میں ادا کی جا سکتی ہے۔اگر آپ نقد کی صورت میں ادا کررہے ہوں تو بھنی ہوئی  رقم کا انتظام کرکے آئیں۔

مزید مخصوص معلومات کے لئے کراچی کےاے سی ایس  یونٹ کو ای میل کیجئے۔

بالغان کے لئے تجدید پاسپورٹ (موجودہ پاسپورٹ دس برس کے لئے کارآمد ہو):

اگر آپ صرف پاسپورٹ کی تجدید کے لئے درخواست دے رہے ہیں تو آپ کو آن لائن درخواست دینی چاہئے اور فیس کی رقم بھی آن لائن جمع کرانی چاہئے۔

بالغان کے پاسپورٹ کی تجدید کی اہلیت کے لئے شرائط:

آپ درخواست کے ہمراہ اپنی موجودہ امریکی پاسپورٹ بک کو ڈاک کے ذریعے بھیجنے کے قابل ہوں۔

یہ ضروری ہے کہ جب آپ کا موجودہ پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا تو اُس وقت آپ کی عمر کم از کم سولہ برس تھی۔

ضروری ہے کہ آپ کا موجودہ امریکی پاسپورٹ پندرہ برس سے کم عرصہ پہلے جاری کیا گیا ہو۔

آپ کا موجودہ امریکی پاسپورٹ جاری ہونے سے ختم ہونے تک دس برس کے عرصہ کے لئے کارآمد ہو۔

آپ کا موجودہ امریکی پاسپورٹ آپ کے اپنے موجودہ نام پر جاری کیا گیا ہو(یا آپ نام تبدیل کرنے کے ثبوت کے طور پر نکاح نامہ، طلاق نامہ یا عدالتی حکم پاسپورٹ کی درخواست کے ہمراہ جمع کرا سکتے ہوں) اور ضروری ہے کہ آپ پاکستان میں قیام پذیر ہوں یا قابل قبول ڈاک کا پتہ رکھتے ہوں۔

پہلا مرحلہ: پاسپورٹ کی تجدید کا فارم ڈی ایس۔۸۲ مکمل  کر کے دستخط کریں۔اس کو ٹائپ کریں یا کالی روشنائی سے واضح طور پر لکھیں۔

نوٹ:  اگر آپ کو سوشل سیکورٹی نمبر جاری کیا گیا ہے تو اس کا اندراج کیجئے ۔ اگر آپ کے پاس سوشل سیکورٹی نمبر نہ ہو تو یہاں کلک کریں۔

دوسرا مرحلہ:پچھلے چھ ماہ کے دوران میں کھینچی گئی دو انچ بائی دو انچ(پانچ بائی پانچ سنٹی میٹر)کی سفید پس منظر والی بغیر چشمہ کے تصویرحاصل کریں۔تصویر کی شرائط کے حوالے سے مزید معلومات دیکھیں۔

تیسرا مرحلہ:اپنے پچھلے امریکی پاسپورٹ کے بائیوگرافک تفصیلات والے صفحہ کی( رنگین یا بلیک اینڈ وائٹ) فوٹو کاپی شامل کریں۔

چوتھا مرحلہ:آپ جس پاسپورٹ کی تجدید کرانا چاہتے ہیں۔کورئیر سروس کے ذریعے بھیجے جانے والے پیکیج میں اُس کو بھی شامل کریں۔

پانچواں مرحلہ: تبدیلی نام کی دستاویزات(اگراطلاق ہوتو)(اصل مع ایک فوٹو سٹیٹ)

اگر آپ نئے پاسپورٹ میں اپنا نام شادی،طلاق یا عدالت کے حکم کی بنا پر تبدیل کرنے کے خواہاں ہوں تو براہ کرم اس تبدیلی کا ثبوت فراہم کیجئے۔یہ دستاویزات (مثلاً نکاح نامہ،طلاق نامہ یا عدالتی حکم وغیرہ)اصل ہونا ضروری ہیں اور جہاں ضروری ہو۔ان کا  انگریزی میں ترجمہ بھی مہیا کیا جائے۔

چھٹا مرحلہ: پاسپورٹ کی درخواست کی فیس ۱۳۰ امریکی ڈالر امریکی حکومت کی ادائیگی کے لئے محفوظ سائٹ کے ذریعے بھیجیں۔فیس کامیابی کے ساتھ ادا کرنے کے بعد آپ ایک ای۔میل کے ذریعے موصول ہونے والی ادائیگی کی رسید کا پرنٹ حاصل کریں اور اس کو کوریئر کے ذریعے بھیجے جانے والے پیکیج میں شامل کریں۔

ساتواں مرحلہ: کورئیر سروس سے ای میل  (کسٹمر کیئرایٹ ٹی سی ایس ڈاٹ کوم داٹ پی کے)کے ذریعے رابطہ کریں تاکہ آپ اپنا پاسپورٹ کا تجدیدی فارم، پاسپورٹ اورفیس ادائیگی کی رسیدپاکستان بھر میں اُن کے کسی بھی دفتر میں پہنچانے کا انتظام کرسکیں۔

آٹھواں مرحلہ:آپ کا نیا پاسپورٹ کورئیر سروس کے ذریعے کسی علاقائی دفتر یا براہ راست آپ کے گھر پر بھیجا جائے گا۔پاسپورٹ کی تیاری کے عمل میں تقریباً چار ہفتے لگتے ہیں۔

پاسپورٹ کارڈ:

اگر آپ پاسپورٹ بک کے ساتھ پاسپورٹ کارڈ کے لئے بھی درخواست دے رہے ہیں تواپنے قریب ترین قونصل خانہ  یا سفارت خانہ میں ذاتی طور پر درخواست دینے کے لئے اپائنمنٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔فیس کی ادائیگی انٹرویو سے پہلے کیشئر کے پاس کریڈٹ کارڈ، امریکی کرنسی اور یا پاکستانی کرنسی میں کرنا ہوگی۔نقد ادائیگی کی صورت میں بھنی ہوئی رقم کا انتظام کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔

پاسپورٹ کی چوری یا گمشدگی

اگر آپ کا  امریکی پاسپورٹ چوری ہوگیا ہے یا کھو گیا ہے تو اپنی شناخت کی چوری سے بچنے کے لئے فوری طور پر اس کی اطلاع دیں۔

اپنے پاسپورٹ کی چوری یا گمشدگی کی اطلاع دینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو دوسرا پاسپورٹ خود بخود مل جائے گا۔اس مقصد کے لئے آپ کو پاسپورٹ کے لئے اپائنمنٹ لینا ہوگی۔چوری شدہ یا کھو جانے والے پاسپورٹ کی رپورٹ  (ڈی ایس۔۶۴)پیش کرنا ہوگی اور امریکی پاسپورٹ کے لئے درخواست (ڈی ایس۔۱۱) دینا ہوگی۔اگر آپ پولیس میں رپورٹ درج کرا چکے ہیں تو اس کو اپنے ہمراہ لانا ہوگا۔

مزید برآں انٹرویو کے وقت آپ اپنے پاس موجود کوئی بھی قابل قبول تصویری شناخت لا سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں مزید معلومات کے لئے آپ اے سی ایس یونٹ کراچی کو ایک ای۔میل کریں۔