ویزا سے متعلق معلومات

کروناوائرس وبا کے دوران سفر – ہوائی جہاز کے ذریعے امریکا جانے والے مسافروں کیلئے شرائط

سیپٹمبر ۲۸ سے لیکر پاکستان میں موجود امریکی سفارتخانے اور قونصل خانہ کراچی نے مخصوص نان امیگرنٹ خدمات شروع کردی ہیں جن میں F، M اورکچھ J کیٹیگری (باہر سے آنے والے ڈاکٹر، سرکاری مہمان، بین الاقوامی وزیٹر پروفیسر، ریسرچ اسکالر، محدود مدت کیلئے آنے والے ریسرچ اسکالر، اسپیشلسٹ، سیکنڈری اسکول اور کالج یا یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات) بھی شامل ہیں۔ MRV فی، ادائگی کے ایک سال کے اندر اسی ملک میں انٹرویو اپائنٹمنٹ حاصل کرنے کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے جس ملک میں وہ خرید کی گئی تھی۔ اگر آپ کو کوئی فوری مسئلا درپیش ہے جس کی وجہ سے آپ کو فوراً سفر کرنا پڑ رہا ہے تو برائے مہربانی https://www.ustraveldocs.com/pk/pk-niv-expeditedappointment.asp پر دی گئی رہنمائی پر عمل کرکے اپائنٹمنٹ کی درخواست دیں۔

کیٹیگری H1B، H2B، L1 ۽ کچھ J کیٹیگری کے درخواستگذار اور صدارتی اعلان 10052 کے تحت ان پر انحصار کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ صرف اس وقت اپائنٹمنٹ کی درخواست جمع کروائیں جب انہیں یقین ہوجائے کہ وہ صدارتی اعلان میں یہاں بتائی گئی چھوٹ کے اہل ہیں۔

وہ صدارتی اعلانات جنہوں نے ان غیرملکی شہریوں کی داخلا معطل کردی تھی جوکہ امریکا میں داخلے یا داخلے کی کوشش کرنے کے ۱۴ دنوں میں مخصوص ممالک میں موجود تھے (صدارتی اعلانات 9984، 9992، 9993، 9996 اور 10041) اور وہ اعلانات بھی جنہوں نے ان ممالک کے مخصوص امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ کی داخلہ معطل کی تھی جن سے امریکی مزدور مارکیٹ کو خطرہ لاحق تھا (صدارتی اعلان 10014 اور 10052) اب بھی موثر اور لاگو ہیں۔ صدارتی اعلانات کے بارے میں مزید معلومات کیلئے یہاں کلک کریں۔

امریکی قونصل خانے کے ویزاسیکشن میں خوش آمدید

امریکی ویزا اور امریکا کے سفر کیلیے درکار تمام ضروری معلومات ویب سائٹ کے اس حصے سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ویزا کیا ہے؟

ویزا سفارت خانے یا قونصل خانے کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے جو حامل کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ امریکا کا سفر کر سکے اور وہاں پہنچ کر امریکا میں داخل ہونے کی اجازت حاصل کرے۔ واضح رہے کہ ویزا حامل کو امریکا میں داخل ہونے کا حق نہیں دیتا۔ صرف امیگریشن افسر ہی اس بات کا فیصلہ کرنے کا مجاذ ہے کہ آیا حامل ویزا امریکا میں داخل ہونے کی اہلیت رکھتا ہے یا نہیں۔

ویزا کسے درکار ہے؟

ہر وہ شخص جو امریکا کا سفر کرنا چاہتا ہے اور جسے ویزا سے استثنیٰ حاصل نہیں یا ایسے افراد جن کیلیے امریکا کا ویزا حاصل کرنا لازمی ہے، ان کیلیے امریکی ویزے کیلیے درخواست دینا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ وہ تمام افراد جو امریکا میں پیدا ہوئے ہیں یا جن کے پاس دہری شہریت ہے، ان پر لازم ہے کہ وہ امریکی پاسپورٹ پر امریکا میں داخل اور خارج ہوں۔

امریکی ویزا کی اقسام

امیگرنٹ ویزا – ہر وہ شخص جو امریکا میں مستقل سکونت اختیار کرنا چاہتا ہے، اسے امیگرنٹ ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ امریکا آمد پرامیگرنٹ ویزا کے حامل کو مستقل سکونت کیلیے درخواست دینی ہوگی جسے عام طور پر گرین کارڈ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

نان امیگرنٹ ویزا – ہر وہ شخص جو عارضی طور پر امریکا میں داخل ہونا چاہتا ہے اور جسے ویزا سے استثنیٰ حاصل نہیں، اس کیلیے نان امیگرنٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔