امریکی قونصل خانہ لاہور

امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور، پنجاب میں امریکی حکومت کی نمائندگی کرتا ہے. یہ اسلام آباد میں موجود امریکی سفیر کے ماتحت اپنے فرائض انجام دیتا ہے – یہ قونصلیٹ امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ محکمہ تجارت اورامریکی ادارہ براۓ بین الاقوامی ترقی کی بھی نمائندگی کرتا ہے-

قونصلیٹ جنرل ، شاہراہ عبدالحمید بن بدیس (پرانا ایمپریس روڈ ) نزد شملہ پہاڑی واقع ہے-  قونصلیٹ جنرل کے کھلنے کے اوقات کار پیر تا جمعہ، صبح 8 سے شام 30۔4 ہیں- ہمارا فون نمبر(36034000-042) اور فیکس نمبر(36034200-042)  ہے-

ویزا سے متعلق سوالات اس سائٹ پر نہیں کے جا سکتے – ویزا سے متعلق تمام سہولیات اور خدمات اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانے میں دی جاتی ہیں-  شعبہ قونصلرکو براہ راست مندرجہ ذیل پتہ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے –

شعبہ قونصلر، امریکی سفارت خانہ، اسلام آباد، پاکستان، فون : (2080000-051)، فیکس: (2822632-051)