ہنگامی خدمات

اگر پنجاب میں مقیم کسی امریکی شہری کو کسی ہنگامی صورت حال کا سامنا ہو توآپ ہمارے مرکزی نمبرپر دفتری اوقات میں رابطہ کر سکتے ہیں ۰۰۹۲۔۴۲۔۳۶۰۳۴۰۰۰۔دفتری اوقات کے بعد ازراہ کرم آپ سفارت خانہ برائے ریاست ہائے متحدہ امریکہ اسلام آباد سے۰۰۹۲۔۵۱۔۲۰۱۴۰۰۰  یا۵۰۰۰ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ازراہ کرم یہ نوٹ کرلیجئے کہ یہ نمبر ویزے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے نہیں ہیں۔اگر آپ کسی اور صوبہ سے تعلق رکھنے والے امریکی شہری ہیں تو مدد کے لئے سفارت خانہ برائے ریاست ہائے متحدہ امریکہ اسلام آبادیا قونصلیٹ جنرل ریاست ہائے متحدہ امریکہ کر اچی سے رابطہ کیجئے۔

اگر آپ کا پاسپورٹ کھو گیا ہے یا چوری ہوگیا ہے تو اس بارے میں مزید معلومات کے لئے پاسپورٹ والا صفحہ دیکھئے۔

ہنگامی طبی امداد کے حصول کے لئے دستیاب ڈاکٹروں کی فہرست ملاحظہ کیجئے۔(اس کا لنک ابھی ایکٹو نہیں ہے)

ہنگامی قانونی امداد کے لئے براہ کرم ہمارے دستیاب وکلاء کی فہرست دیکھئے۔

اگر آپ اے سی ایس  کوکوئی پیغام بھیجنا چاہتے ہوں تو ہمیں اس پتہ پر ای میل کیجئے

اگر آپ معمول کی اے سی ایس خدمات سے استفادہ کرنے کے لئے اپائنمنٹ مقرر کر ناچاہتے ہوں تو براہ کرم کلک کیجئے۔

ہنگامی صورت حال میں مددگار اضافی ذرائع کے بارے میں معلومات بائیں جانب والے لنکس پر دیکھی جا سکتی ہیں۔مزید برآں امریکی دفتر خارجہ کے سرکاری پیج  ٹریول ڈاٹ اسٹیٹ ڈاٹ جی او وی امرجنسیز پر بیرون ممالک میں ہنگامی صورت حال کے حوالے سے معلومات کا ایک خزانہ موجود ہے۔مثلاًجرم کا شکار ہونا، گرفتاری اور نظربندی، گمشدہ افراد، جاننے والوں سے رابطہ کرنا، بچے کا ماں باپ کی طرف سے اغواء، بیرون ملک اموات، قدرتی آفات،  اور محکمہ خارجہ کا کسی ہنگامی صورتحال میں کردار۔